تازہ تر ین

شیخ رشید کا دوبارہ خبریں رضاکار کو خراج تحسین

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ امتحان کا وقت ہے کرونا وائرس نے پوری دنیا کو لپیٹ لیا ہے ان حالات میں خبریں گروپ کی رضا کار ٹیم غرباءمیں کھانا تقسیم کر رہی ہے ضیاءشاہد ہمیشہ سوشل کاموں میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیتے ہیں یہ بڑی نیکی کا کام ہے ۔موقع پر پہنچ کر خبریں جیسے لوگوں کی مدد کر رہا ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ سیون میں گفتگوہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس وقت بڑی مشکل صورتحال ہے ایسی اصلاحات ہوں کہ جہاں ضروری ہو وہیں لاک ڈاﺅن کیا جائے غریب وائرس اور غربت دونوں سے مرتا ہے۔فی الحال کرونا کی کوئی دوا نہیں۔لاک ڈاﺅن سے کاروباری افراد سمیت سب کی چیخیں نکل گئی ہیں۔پندرہ روز اہم ہیں ٹیسٹ مشینیں آج آ رہی ہیں زیادہ ٹیسٹ ہوں گے تب پتہ چلے گا کتنے پاکستانی وائرس سے متاثرہ ہیں۔عوام خوش ہیں وزیراعظم عمران خان نے اپنے لوگوں پر بھی ہاتھ ڈال رہے ہیں چینی و آٹا مافیا پر کبھی کسی نے ہاتھ نہیں ڈالا۔ایوب دور میں ہاتھ نہیں ڈالا جا سکا۔ٹرینیں بند ہونے سے ہمیں ایک ارب ہفتے کانقصان ہو رہا ہے۔اپوزیشن اس قابل نہیں کہ وزیراعظم عمران خان کو شکست دے سکے عمران خان کی حکومت مدت پوری کرے گی۔عوام سب جانتے ہیں صرف گھر بیٹھنے کو کہا جا رہا ہے عوام گھر بیٹھ کر ہی تنگ ہیں تو کوئی کیا کرے آئسولیشن ہی حل ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain