تازہ تر ین

شمالی کوریا کا عالمی پابندیوں کے باوجود کروز میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ

پیانگ یانگ(و یب ڈسک) شمالی کورا نے عالمی قوانین اور پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے کروز میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کورا کے سربراہ کم جونگ ان کی موجودگی میں مشرقی ساحلی پٹی کے کھلے سمندر میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے کروز مزائلوں کا اک اور کامیاب تجربہ ک ا گیا ہے۔ کامیاب تجربے پر ملک کے سربراہ نے ٹیم کو مبارکباد دی ہے تاہم سرکاری سطح پر تفصیلات بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔حریف پڑوسی ملک جنوبی کورآ نے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہ مزائل مبنہ طور پر صوبہ کنگون کے نامعلوم مقام سے داغے گئے، جس کا باریکی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ عالمی قوتیں اور اقوام متحدہ شمالی کوریا کے جنگی عزائم کا نوٹس لے۔تمام تر تنقید کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کورونا وائرس کی وبا کے دوران شمالی کوریا جدید اور تیر بہ ہدف میزائلوں کے تجربات کر رہا ہے۔ کورونا وائرس کی وبا کے دوران شمالی کوریا نے یہ تیسرا میزائل تجربہ کیا ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر اٹمی تجربات اور کروز مزائلوں کے تجربات پر پابندی عائد کر رکھی ہے جب کہ امریکی صدر کے ساتھ پہلی تاریخی ملاقات میں ایٹمی تنصیبات کو بند کرنے اور میزائل تجربات روکنے پر اتفاق کے باوجود شمالی کوریا نے دوبارہ تجربات شروع کردیئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain