تازہ تر ین

بھارت میں 3 مئی تک لاک ڈاون میں توسیع،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی

نئی دہلی(و یب ڈسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں لاک ڈاون کی مدت مں 3 مئی تک توسع کر دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سے اپنے ٹیلی وڑن خطاب میں ملک بھر میں لاک ڈاون کی مدت مں 3 مئی تک توع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوام اور ریاستوں نے اگلے ایک ہفتے کے دوران حکومتی احکامات پر سختی سے عمل کیا اور اس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے تو 20 اپریل کو نظرثانی کی جائے گی۔وزیراعظم نریندر مودی نے لاک ڈاون کے خاتمے سے متعلق اپنی پالیسی کو ’دو دھاری دار‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاون کا اگلا ہفتہ ’اگنی پرکشا‘ ہے۔ اگر عوام اور ریاستوں سخت پابندی اختیار کرکے کورونا کو شکست دیدی تو 20 اپریل سے کاروباری سرگرمیاں بتدریج کھولنے کی مشروط اجازت دی جاسکتی ہے۔بھارتی وزیراعظم نے مزید کہا کہ تجارتی سرگرمیوں کے ماند پڑنے اور دیہاڑی دار طبقے کی پریشانی کا اندازہ ہے۔ اس لیے 20 اپریل کو لاک ڈاون کے فیصلے پر نظر ثانی کریں گے۔ عوام سے درخواست ہے کہ کورونا وائرس کے پھلاوکو محدود رکھنے کے لے لاک ڈاون پر عملدرآمد مں تعاون کرں۔واضح ہر کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ اس مہلک سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 339 ہوگئی ہے۔ بھارت میں 23 مارچ کو 21 روز کا لاک ڈاون کیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain