تازہ تر ین

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے خصوصی پروازوں کا شیڈول جاری

اسلام آباد(و یب ڈسک) پی آئی اے نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے خصوصی پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا۔ترجمان پی آئی اے مطابق پی آئی اے کی ریلیف پروازوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت 15 اور 19 اپریل کو اسلام آباد اور کراچی سے ٹورنٹو کے لئے خصوصی پروازیں اڑان بھریں گی، 17 اور 18 اپریل کو مانچسٹر کے لئے اسلام آباد سے پروازیں چلائی جائیں گی، 17 اپریل کو پی آئی اے کی 2 پروازیں اسلام آباد سے سیﺅل جنوبی کوریا کے لئے روانہ ہوں گی جب کہ 17 اپریل کو پی آئی اے کا خصوصی طیارہ دبئی میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لائے گا۔ شیڈول کے تحت 18 اپریل کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز کراچی سے جکارتہ انڈونیشیا کےلئے روانہ ہوگی۔ 19 اپریل کو پی آئی اے ٹورنٹو سے کراچی کیلئے پرواز چلائے گی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق جن لوگوں کا ابھی تک پی آئی اے کا سفارت خانے کے عملے سے پروازوں پر بکنگ کے لئے رابطہ نہیں ہوا وہ فوری طور پر پی آئی اے سے رجوع کریں۔ بکنگ پی آئی اے کے دفاتر، ویب سائیٹ یا کال سینٹر سے کروائی جاسکتی ہے۔ ٹکٹ پاکستان سے بھی خریدے جاسکتے ہیں جو کہ وطن واپس آنے والے استعمال کر سکیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain