راولپنڈی(و یب ڈسک) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ معلومات پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں ایک جوان شہید ہوگیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں خفیہ معلومات موصول ہونے پر آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جس میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے جوان لانس نائیک ارشاد خان جمرود کا رہائشی تھا۔ شہید ہونے والا جوان شادی شدہ تھا اور اس کی عمر 26 سال تھی۔
