تازہ تر ین

راوی ٹاﺅن،کمسن بہن بھائی کو کرونا، ہسپتال منتقل

لاہور (جنرل رپورٹر ) راوی ٹاو¿ن کے علاقے سے چھوٹے بہن بھائیوں میں کرونا مثبت آنے کا معاملہ ، ڈی ڈی ایچ او راوی ٹاو¿ن ڈاکٹر نادیہ نے کا ہے کہ دونوں معصوم بچوں کو اپنے والد کے ساتھ ایکسپو سنٹر میں قرنظینہ میں رکھا گیا ہے ۔کورونا میں مبتلا دونوں بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال ہیں۔بچوں کا کرونہ مثبت آنے پر انہیں چلڈرن ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، بچوں کو اکیلا نہ چھوڑ نے پر والد کے ساتھ ملانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بچوں کو 14 روز وہاں رکھا جائے گا۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر کورونا سے متاثرہ بچوں کی تصاویر دیکھ کر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے بچوں کے لیے ٹیب، چاکلیٹس، کھلونے، سینیٹائزرز اور پھول بھجوائے ۔بچوں کو میو ہسپتال میں ان کے والد کے ساتھ الگ کمرہ بھی الاٹ کر دیا گیا ہے ۔ وزیراعلی پنجاب نے بچوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain