لاہور(خصوصی رپورٹر) وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدارنے کوروناکے تشخےصی ٹےسٹ کی استعداد کارروزانہ10ہزارتک بڑھانے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب بہت جلد 10 ہزار کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کر لے گا-صوبے کے مختلف شہروں مےں 8نئی لےبزبنانے کا کام آخری مراحل مےں ہے۔پنجاب میں 43 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں -پنجاب مےں 4500 بستروں پر مشتمل فےلڈ ہسپتال قائم کردےئے ہےں اورےہ فےلڈ ہسپتال لاہور ،راولپنڈی ،گوجرانوالہ ،سرگودھا اوردےگر شہروں مےں بنائے گئے ہےں ۔ فیلڈ ہسپتالوں مےں بستروں کی تعداد10 ہزار تک بڑھا سکتے ہیں – انہوںنے کہا کہ کورونا سے بچا¶ کے لئے لاک ڈا¶ن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں -پنجاب میں ایس او پیزکے مطابق کنسٹرکشن انڈسٹری اوپن کر رہے ہیں -ہسپتالوں ، سکولوں اور سڑکوں کی تعمیر کو پہلے مرحلے میں مشروط طور پر کھولا جائے گا- انہوںنے کہا کہ مختلف انڈسٹریز کو کھولنے کا کیس ٹو کیس جائزہ لیا جائے گا-مقامی سطح پر لاک ڈا¶ن میں نرمی ےا سختی کا اختےار کمشنر کوہوگا- رمضان میں عام آدمی کو ریلیف دینے کا طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے ۔لاک ڈا¶ن میں نرمی کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب میں پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ اور این 5 9ماسک اوردیگر سامان روزانہ کی بنیاد پر لایا جا رہا ہے -انصاف امداد پروگرام میں بغیر سفارش 100 فیصد میرٹ پر امدادی رقوم فراہم کی جائیں گی-ڈینگی سے بچا¶ کے لئے مہم بھی شروع کی جا رہی ہے -گندم خریداری کاہدف پورا کریں گے -پنجاب میں2945مرےضوں مےں سے508صحت ےاب ہوچکے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ صحت ےاب ہونےوالے مریضوں سے پلازمہ لیکر تشویشناک مریضوںکو لگانے کے علاج کیلئے اقدامات کےے جارہے ہےں۔وزیر اعلی عثمان بزدار کی زیر صدارت راولپنڈی کے کمشنر آفس میں ارکان اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس مےں راولپنڈی کے ارکان اسمبلی نے عدالت عظمٰی کی طرف سے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سراہنے پر وزےراعلیٰ عثمان بزدار کو مبارکباد پیش کی ۔ارکان اسمبلی نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ عثمان بزدار کی کارکردگی اورویژن سب سے بہتر ہے – وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے رکن اسمبلی کی نشاندہی پر پیشہ وارانہ بھکاریوں کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں صوبائی وزراءڈاکٹر یاسمین راشد، راجہ راشد حفیظ، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، معاونین خصوصی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے راولپنڈی مےںنجی شعبے کے تعاون سے مارکی میں قائم کورونا فیلڈ ہسپتال کا دورہ کےا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے فےلڈ ہسپتال کے مختلف شعبے دےکھے۔انہوںنے کہا کہ کورونا کے مرےضوں کے علاج معالجے کےلئے نجی شعبہ کاتعاون خوش آئند ہے – کورونا کے کنٹرول کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔کو رونا وباءکا پھےلاو¿ روکنے کےلئے عوام کو گھروں مےں رہنا ہے ۔لاک ڈاو¿ن مےں نرمی مشترکہ فےصلہ ہے ۔انہوںنے کہا کہ راولپنڈی میں ایم پی اے عدنا ن چوہدری نے مارکی میں کورونا فیلڈ ہسپتال قائم کرکے قابل تقلید مثال قائم کی ہے – صاحب حےثےت افراد کو دکھی انسانےت کی خدمت کےلئے آگے بڑھ چڑھ کرآنا چاہےے۔وزےراعلیٰ کو برےفنگ مےں بتاےاگےا کہ 100بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال میں طبی عملہ کےلئے بھی کمرے بنائے گئے ہیں۔رکن صوبائی اسمبلی محمد عدنان چوہدری ، لطاسب ستی ، سیمابیہ طاہر، عابد ہ راجہ ، فرح آغا اورتحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بھکرکا دورہ کےا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے بھکر مےں ٹڈی دل کے حملے کا جائزہ لےنے کےلئے ہےلی کاپٹر کھےت مےںلےنڈ کراےا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے بھکر مےں ٹڈی دل کے حملے سے بچاو¿ کے حوالے سے حفاظتی تدابےر اوراقدامات کا جا ئزہ لےا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ضلع بھکر مےں 20ہزار اےکڑ اراضی ٹڈی دل کے حملے کی زد مےں آئی جبکہ 17ہزار اےکڑ اراضی پرسپرے اور حفاظتی اقدامات کر کے ٹڈی دل کا خاتمہ کردےاگےا ہے۔ ٹڈی دل کے مکمل خاتمے کےلئے”مسٹ کوئےن“کی طرز پر بڑی گاڑی سے متاثرہ علاقوں مےں سپرے کےاجائےگا۔ وزےراعلیٰ عثمان بزدار کی متاثرہ علاقوں مےں جراثےم کش سپرے گاڑی کے ذرےعے جلد سپرے شروع کرنے کی ہداےت کرتے ہوئے کہاکہ فصلوں کو بچانے کےلئے تمام ضروری اقدامات اور وسائل بروئے کار لائے جائیںگے۔ ٹڈی دل کے مکمل خاتمے تک سپرے جاری رکھا جائے گا۔وزےراعلیٰ کو برےفنگ مےں بتاےاگےا کہ پاک فوج کے جوانوں کےساتھ ملکرمقامی انتظامےہ ٹڈی دل کے خاتمے کےلئے سپرے اوردےگر اقدامات کررہی ہے ۔ڈپٹی کمشنربھکرنے وزےراعلیٰ کوٹڈی دل کے حملے کے بارے مےں برےفنگ دی۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے فصلوں کو ٹڈی دل سے بچانے کےلئے سپرے کے عمل کا بھی مشاہدہ کےا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدارنے منکےرہ کے موضع ڈھنگانہ گئے۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے موضع ڈھنگانہ سے رکھ ما ہنی تک کچی سڑک پر خود گاڑی ڈرائےو کی ۔ وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے پائلٹ اور سکےورٹی گاڑےوں کو ساتھ آنے سے روک دےا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدارکے ساتھ صرف تےن گاڑےاں تھےں۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے جگہ جگہ گاڑی روکی اور مقامی لوگوں سے ملتے رہے۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ےہ مےرے اپنے لوگ ہےں،انہےں مےرے پاس آنے دےں۔مقامی لوگوںنے وزےراعلیٰ عثمان بزدار کو مسائل سے آگاہ کےا۔ وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے مقامی لوگوں کے مسائل حل کرنے کی ےقےن دہانی کرائی۔ وزےراعلیٰ عثمان بزدارنے ڈھنگانہ مےں دےہی مرکز صحت کے قےام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے لوگوں کے علاج معالجے کے لئے ڈاکٹر بھی تعےنات کےے جائےںگے۔علاقے مےں تعلےم کی سہولتوں کےلئے بھی اقدامات کرےںگے اور بجلی کی فراہمی کےلئے وفاقی حکومت سے بات کرےں گے۔ وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے بھڑیری سے شےر گڑھ تک سڑک کی تعمےرکا اعلان کےاہے۔مقامی لوگوں کے وزےراعلیٰ عثمان بزدار زندہ باد کے نعرے لگائے۔لوگوں نے وزےراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ پہلے وزےراعلیٰ ہےں جو اس علاقے مےں تشرےف لائے ہےں۔قےام پاکستان سے لےکر آج تک کوئی وزےراعلیٰ اس دورافتادہ علاقے مےں نہےں آےا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے کےمل برےڈنگ اےنڈ رےسرچ سٹےشن کا بھی دورہ کےا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے اراکےن قومی و صوبائی اسمبلی ثناءاللہ مستی خےل،غضنفر عباس چھےنہ،امےر محمد خان،سعےد اکبر نوانی،عامرعناےت شاہانی اورافضل خان سے بھی ملاقات کی ۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے بھکر کے عوامی مسائل جلد حل کرنے کا اعلان کےا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدارسے رکھ ما ہنی کے بنےادی مرکز صحت مےں تعےنات نرسوں نے بھی ملاقات کی۔وزےراعلیٰ عثمان بزدارنے نرسوں کو رےگولر کرنے کی ےقےن دہانی کرائی۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے اےک بچی کو بھی پاس بلا کرشفقت کا اظہار کےا۔اےڈےشنل چےف سےکرٹری اربنائزےشن و انفراسٹرکچراورڈی جی پی ڈی اےم اے بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے بھکر کے بعدآج فیصل آبادکا بھی دورہ کےا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اےوب رےسرچ سےنٹر مےں مستحق افراد مےں راشن تقسیم کیا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدارنے خود نادار مرد و خواتےن کو راشن کے تھےلے دےئے۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ مستحق اورنادار افراد کی کفالت کا فرےضہ نبھانا چاہتے ہےں ۔نادار اورضرورت مند افراد کی کڑے وقت مےں دےکھ بھال حکومت کی بنےادی ذمہ داری ہے ۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے کمزور ضعےف افرادکوراشن کے تھےلے ان کے گھر پہنچانے کی ہداےت کی ۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار کی زےر صدارت اےوب رےسرچ سےنٹر کے کمےٹی روم مےں فےصل آباد کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کی زندگےاں محفوظ بنانے کےلئے ہر ضروری اقدام کررہی ہے ۔حکومتی اقدامات عوام کے تحفظ کےلئے ہےں ۔عوام کا فرض ہے کہ وہ حکومتی اقدامات پر عملدرآمد ےقےنی بنائےں۔گھروںمےں ر ہنے سے ہی کوروناسے بچاجاسکتا ہے۔انتظامےہ ،پولےس اور ڈاکٹروں نے موجودہ حالات مےں فرض شناسی کا مظاہرہ کےا ہے اور حکومت کی کامےاب آگاہی مہم کی وجہ سے دےہات کے لوگ بھی ماسک استعمال کررہے ہےں۔ پنجاب مےں ابتک کورونا 43ہزارسے زائد ٹےسٹ ہوچکے ہےںاور ہر ڈوےژن مےںٹےسٹ کرنے کی استعداد کار بڑھائےںگے۔ مشکل وقت مےں تعاون کرنے والوں کا شکرےہ ادا کرتا ہوں ۔انہوںنے کہا کہ کورونا کےساتھ ڈےنگی ،گندم خرےداری مہم ،رمضان المبارک کے انتظامات سمےت دےگر تمام چےلنجز پرپورااترےںگے۔عوام کے ساتھ کھڑے ہےں اورکھڑے رہےںگے۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار کو فےصل آباد ڈوےژن مےں کورونا وائرس کی وجہ سے پےدا ہونے والی صورتحال پر تفصےلی برےفنگ مےں بتاےا گےا کہ فےصل آباد مےںکورونا کے 95کنفرم مرےض ہےں 7صحت ےاب ہوکرگھر جا چکے ہےں ۔ کورونا مرےضوں مےں 71فےصد معمر افراد80 فےصد مرد مرےض شامل ہےں ۔فےصل آباد مےں 98ہزار ماسک اور 10ہزار مےڈےکل گاو¿ن کے علاوہ دےگر طبی سامان بھی موجود ہے۔فےصل آباد کے مخےر حضرات کی جانب سے پنجاب حکومت کو اےک لاکھ گلوز کا عطےہ دےاگےا۔کاروباری شخصےت کی جانب سے چےف منسٹر فنڈبرائے کورونا کنٹرول کےلئے چےک بھی دےاگےا۔اجلاس مےں صوبائی وزراءڈاکٹر ےاسمےن راشد ،چوہدری ظہےر الدےن ،اجمل چےمہ،ارکےن قومی وصوبائی اسمبلی،اےڈےشنل چےف سےکرٹری اربنائزےشن و انفراسٹرکچر،ڈی جی پی ڈی اےم اے ،کمشنر، آر پی او اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔
