لاہور،راولپنڈی،کراچی،پشاور(نمائندہ خبریں ) ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6162 ہوگئی جب کہ 107 افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں۔وفاقی وزارت صحت کے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3280 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 272 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ جس کے بعد ملک بھر میں مصدقہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 6162ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 11 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 107 ہوگئی ہے جبکہ متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔پنجاب میں کورونا کے مریض سب سے زیادہاعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ کورونا کے مریض پنجاب میں ہیں جہاں مریضوں کی تعداد 2945 ہے۔ سندھ 1518، خیبرپختونخوا 865، بلوچستان میں 240، گلگت بلتستان 234، اسلام آباد 140 اور آزاد کشمیر میں 46 کیسز رپورٹ ہوئے۔خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ جانی نقصانحکومتی اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے باعث سب سے زیادہ جانی نقصان خیبر پختونخوا میں ہوا ہے جہاں 38 مریض اس وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ سندھ میں 35، پنجاب میں 28، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 2 اور اسلام آباد میں ایک مریض جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق افراد کی تعداد 113ہو گئی جبکہ تصدیق شدہ کیسز 6162ہو گئے ۔ سرکاری اعدادوشمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 6 اموات ہوئیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 113 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 6160 تک پہنچ گئی۔ملک میں ہونے والی 113 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ ہلاکتیں 41 ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 38، پنجاب میں 28 ، بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔ملک میں کورونا کے مزید 176کیسز سامنے آئے ہیں اور 6 ہلاکتیں بھی ہوئیں، سندھ میں 150 کیسز 6 ہلاکتیں، بلوچستان 12، اسلام آباد 9 اور آزاد کشمیر سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 150 کیسز سامنے آئے اور 6 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کی تصدیق صوبائی ترجمان مرتضی وہاب نے کی۔جناح ہسپتال لاہور میں کورونا وائرس کا شکار 65 سالہ مریض عامر ڈوگر انتقال کر گیا۔تفصیل کے مطابق مریض کو نجی لیبارٹری سے کنفرم کیا گیا تھا اور سات اپریل کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ گھریلو ذرائع کا بتانا ہے مرنے والے کورونا وبا کے شکار مریض کی تدفین کر دی گئی ہے۔دوسری جانب ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 71 کیس، تعداد 3016 ہو گئی۔701 زائرین سنٹرز، 1091 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 91 قیدیوں، 1133 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔کیمپ جیل لاہور 59، سیالکوٹ 14، گوجرانوالہ 7، ڈی جی خان میں 9 اور بھکر میں 2 قیدیوں میں ،ڈی جی خان میں 221 زائرین، ملتان میں 457 زائرین، فیصل آباد میں 23 زائرین میں ،رائے ونڈ مرکز میں 484، شیخوپورہ 12، منڈی بہاوالدین 17، سرگودھا 35، میانوالی 7، وہاڑی 37، راولپنڈی 16، جہلم میں 41 تبلیغی ارکان میں، ننکانہ 2، گجرات 10، گوجرانوالہ 2، رحیم یار خان 45، بھکر 61، خوشاب 2، راجن پور 9، حافظ آباد 35، سیالکوٹ 19، لیہ 27، مظفر گڑھ 52، ناروال 15، بہاولنگر 13، فیصل آباد میں 6 تبلیغی ارکان میں ،ملتان میں 105، ساہیوال 7 اور بہاولپور میں 30 تبلیغی ارکان میں ،عام شہروں میں سب سے ذیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 484 کنفرم مریض ہیں۔ننکانہ 16، قصور 9، شیخوپورہ 10، راولپنڈی 102، جہلم 33، اٹک 1،چکوال 4، گوجرانوالہ 39، سیالکوٹ 31، ناروال 8، گجرات میں 138 شہریوں میں تصدیق ہوئی ۔حافظ آباد 12، منڈی بہاوالدین 9، ملتان 23، خانیوال 2، وہاڑی 35، فیصل آباد 35، چینیوٹ 8، ٹوبہ 2، جھنگ 1، رحیم یار خان 42، سرگودھا میں 14 شہریوں میں،میانوالی 11، خوشاب 4، بہاولنگر 4، بہاولپور 20، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ، اوکاڑہ اور پاکپتن میں ایک ایک کنفرم مریض ہے۔ترجمان کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک کل 29 اموات، 537 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
