لندن(ڈاکٹر اختر گلفام سے)برطانےہ مےں کورونا کی وباءکے باعث لاشوں کے ڈھےر لگنا شروع ہو گئے ہےں ۔ذرائع کے مطابق برطانےہ مےں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کو اپنے اپنے عقائد کے مطابق جلاےا ےا دفن کر دےا جاتا ہے ،لےکن ہارٹ اٹےک،شوگر،کےنسر ےا پھر طبعی موت مرنے والوں کی لاشےں ہسپتالوں کے مردہ ہاﺅس مےں پڑی ہےں اور مرنے والوں کے لواحقےن کو لاشےں دےنے کے لئے اےک سے دو ما ہ کا وقت دےا جا رہا ہے۔مسز جوئس کے والد اور معروف بزنس مےن سےف اﷲ کے سسر صادق دتا (Datta) وےپس کراس ےونےورسٹی ہسپتال لےٹن مےں تےن ہفتے قبل ھارٹ اٹےک کے باعث وفات پاگئے۔مسز جوئس ،سےف اﷲ اور مسز رچرڈ نے روزنامہ خبرےں اور چےنل فاےﺅ کو بتاےا کہ ان کے پےاروں کو وفات پائے کئی ہفتے ہو گئے ہےں،لےکن جب بھی لاشےں کے لئے رابطہ کرتے ہےں تو وہ ےہ جوب دےتے ہےں کہ جب تک کورونا کا زور نہےں ٹوٹتا وہ ےہ لاشےں نہےں دے سکتے کےونکہ لاشوں کو دفنانے کے لئے بکسز نہےں ہےں،اور اس بات کی وےپس کراس ےونےورسٹی ہسپتال لےٹن کے ذرائع نے بھی روزنامہ خبرےں اور چےنل فاےﺅ کو تصدےق کی ہے کہ طبعی موت مرنے والوں کی لاشےں ہسپتال مےں ہی رکھی جا رہی ہےںجن کو کورونا وباءکے خاتمے کے بعد ان کے لواحقےن کے سپرد کےا جائے گا۔ وپس کراس یونیورسٹی ہسپتال 700 رائل انفرمری ہسپتال 37 ‘ کنگ جورج ہسپتال 45 ‘ لندن ہسپتال 39‘ راپشائر ہسپتال 18 لاشیں موجود ہیں۔
