شکاگو (نیٹ نیوز) شکاگو میں غیرمسلم انتظامیہ نے عوام الناس کو کرونا وائرس سے بچانے کے لیے تعلیمات نبوی دینا شروع کردیں ۔ تفصیلات کے مطابق شکاگو میں انتظامیہ نے بڑے چوکوں ، چوراہوں پر بڑے بڑے بل بورڈ نصب کئے ہیں جن پرکرونا وائرس سے بچنے کے لیے حضور اکرم کی تعلیمات کی روشنی میں رہنمائی کی گئی ہے۔ شکاگو میں ایک بڑے مین چوک پر ہسپتال کے سامنے ایک بہت بڑا بل بورڈ نصب ہے جس پرلکھا ہے کرونا سے بچنے کے لیے جناب حضرت محمد کی تعلیمات پر عمل کریں اس سے بیماریوں سے نجات مل جائے گی۔ رپورٹ کےمطابق یہ بل بورڈ لکھنے اور نصب کرنے والے مسلمان نہیں بلکہ غیرمسلم انگریز انتظامیہ ہے جس نے بڑے مطالعے کے بعد اس چیز پراتفاق کیا ہے کہ کرونا وائرس سے اسلامی تعلیمات پر عمل کرکے بچا جا سکتا ہے۔ اس میں جناب حضرت محمد کو خراج تحسین پش کرنے کے ساتھ تین بنیادی نکات کی طرف اشارہ کرکے بتایا گیا ہے کہ نبی اکرم نے حکم فرمایا کہ اپنے ہاتھوں کو دھوئیں تو آج دنیا اس بات پر متفق ہے کہ دنیا بھرکے طبی ماہرین یہ کہہ رہے ہیں کہ اگرکرونا سے بچنا ہے تو ہاتھوں کو ضرور دھونا پڑے گا۔ دوسرا اہم نقطہ بیان کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ جس علاقے میں یہ وبا¿ پھیلی ہو اس علاقے سے دوسرے علاقوں کی طرف نہ جائیں تاکہ صحت مند لوگ بیمار لوگوں کی وجہ سے بیمار نہ ہو جائیں۔ تیسرا اہم نقطہ جو بل بورڈ پر لکھا گیا ہے وہ یہ ہے کہ جس علاقے میں یہ وبا¿ پھیلی ہے تو صحت مند لوگ اس علاقے کا سفر نہ کریں اور متاثرہ علاقے سے دور رہیں۔ یاد رہے کہ کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے پیش نظر دنیا بھر کے طبی ماہرین نبی اکرم کی ساڑھے چودہ سوسال قبل بیان کی گئی ہدایات کو اپنانے کا کہہ رہے ہیں کیونکہ یہی کرونا سے بچاﺅ کا واحد حل ہے۔
