تازہ تر ین

امریکہ میں کرونا سے مزید 4 پاکستانی جاں بحق

نیویارک (محسن ظہیر سے)امریکہ کے مختلف شہروں میں 17سے لیکر19اپریل کے ویک اینڈ کے دوران چار مزید پاکستانیوں کی اموات ہوئی ہیں ۔ ان میں سے دو اموات بروکلین (نیویارک) میں اہل تشیع کے مرکز المہدی سنٹر سے تعلق رکھنے والے سنٹر کے خطیب مولانا ملک سفیر حسین علوی اور متولی آغا سجاد علی شاہ جعفری کی ہوئی ہے ۔ المہدی سنٹر کے مولانا ڈاکٹرسخاوت حسین سندرالوی کے مطابق مولانا ملک سفیر حسین علوی گذشتہ ایک ماہ سے علیل تھے ۔ انہیں کرونا وائرس انفکیشن ہوئی جس سے وہ ٹھیک ہوگئے لیکن اس دوران انہیں گردوں اور دل کے امراض لاحق ہو گئے جس کی وجہ سے ان کی طبیعت بتدریج خراب ہوتی رہی اور 18اپریل کو وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ مولانا ملک سفیر حسین علوی کا تعلق اٹک (پاکستان ) سے تھا ۔ مرحوم کے پسماندگان میں دو بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں ۔ المہدی سنٹر کے متولی آغا سجاد علی شاہ جعفری جو کہ گذشتہ دو ماہ سے کوینز کے ایک نرسنگ ہوم میں داخل تھے ، کا 19اپریل کو انتقال ہو گیا ۔ مولانا ڈاکٹرسخاوت حسین سندرالوی کے مطابق وہ دو ماہ سے علیل تھے ۔ انہیں نرسنگ ہوم میں دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوز ثابت ہوا ۔ بروکلین (نیویارک ) میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے مقامی رکن و کنٹریکٹرمحمد صدیق بھٹہ بھی 19اپریل کو کونی آئی لینڈ ہسپتال بروکلین میں انتقال کر گئے ۔ ان کے قریبی و دیرینہ دوست راجہ بشارت کے مطابق صدیق بھٹہ جن کی عمر 60ال سے زائد تھی ، دو ماہ قبل عمرہ کرکے امریکہ واپس آئے۔ ایک ماہ قبل وہ علیل ہوئے جس کے بعد انہیں کونی آئی لینڈ ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں انہیں سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے وینٹی لیٹرز پر ڈالا گیا ۔ وہ ایک ہفتہ تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہے اور 19اپریل کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔دوسری جانب امریکی ریاست میری لینڈ میں کرونا وائرس سے ایک اور پاکستانی طارق محمود وفات پا گئے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain