تازہ تر ین

فوڈ پانڈا روڈ رنر، کرونا نہیں پھیلانے دینگے،ڈلیوری بوائز کی ناکوں پر سخت چیکنگ

لاہور (جنرل رپورٹر‘ لیڈی رپورٹر ) شہر میں کرونا وائرس پھیلاﺅ کا سبب بننے والی فوڈ پانڈا اور روڈ رنر کے خلاف لاہور پولیس متحرک ہوگئی ۔ ڈئی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کا سبب بنئے والے ہر شخص کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔پنجاب حکومت اور دیگر اداروں کی جانب سے جاری احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والے ایکشن لیا جا ئے گا ۔ روز نامہ خبریں کی نشاندہی پر شہر میں بغیر ماسک ، گلوز اور ہینڈ سینیٹائزر فوڈ ڈیلیور کرنے والی تمام کمپنیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جا ری کردیں ہیں ، خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا ۔ قانون شکن عناصر کے خلاف لاہور میں 2260افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیا جا چکی ہیں ۔ 1لاکھ 90ہزار افراد کو نقل و حرکت کی وجہ پوچھی گئی ہے ۔ 1لاکھ 74ہزار سے زائد افراد کو وارننگ بھی دی جا چکی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرونا خطرنا ک اور جان لیوا وبا ہے ۔ شہری غیر ضروری طور پر ہرگز گھر سے باہر نہ نکلیں اورا حتیاطی تدابیر اپنائیں ۔ چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر بٹ نے فوڈ پانڈا کاکرونا پھیلانے کی نشاندہی کرنے پر خبریں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں فوراً اس پر ایکشن لونگا، خبریں نے فوڈ پانڈا کمپنی کو کرونا وائرس پھیلانے کی وجہ سے بے نقاب کرکے بہت اچھا قدم اٹھایا، میں خبریں اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتاہوں اور صبح پہلی فرصت میں ایسی تمام فوڈ کمپنیوں کیخلاف بھرپور ایکشن لونگاجوکرونا وائرس پھیلانے کا ذریعہ بن رہی ہیں، ڈلیوری بوائز اور عوام کی جانوں سے کھیلنے کا فوڈ پانڈا اور ایسی دیگر کمپنیوں کو کوئی حق نہیں پہنچتا۔ فوڈ پانڈا اور روڈ رنر ڈیلیوری کمپنیاں شہر میں کرونا وائرس کے پھیلاﺅ میں پیش پیش ، کرونا وائرس کے خلاف ڈیلیوری کمپنیوں نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دئیے۔شہریوں نے فوڈ پانڈا اور روڈ رنر جیسی ڈیلیوری کمپنیوں سے کھانا منگوانے سے احتیاط برتنا شروع کر دی۔خبریں سروے میں شہری اویس ، راشد محمود ، رانا اختر ، چوہدری نوید ، نعیم ، اشرف، کامران ، نوید اور قاسم نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ فوڈ پانڈاورروڈ رنر کے خلاف فی الفور ایکشن لیا جائے کیونکہ ان کمپنیوں کے ڈیلیوری بوائز شہر میں کرونا وائرس پھیلا رہے ہیں بغیر ماسک ، گلوز اور ایک ہی لباس میں یہ لوگ سارا دن گھروں ، دفاتر اور ہسپتالوں میں کھانا ڈیلیور کرتے ہیں ۔حکومت پاکستان سمیت تمام قوم اس وقت کرونا جیسی موذی وبا کے خلاف حالت جنگ میں ہے ۔ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کیے ہوئے ہیں مگر ایسے لوگ تمام کوششوں پر پانی پھیر رہے ہیں ۔ فوڈپانڈا کے ڈیلیوری بوائز ہاتھو ں کو سینیٹائز بھی نہیں کرتے جس سے کرونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ فوڈ پانڈا ڈیلیوری کو مکمل بند کرے ورنہ تمام ڈیلیوری بوائز کرونا وائرس پھیلا کر شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں گے ۔فوڈ پانڈا اور روڈرنرا کابراہ راست تعلق گھروں سے ہوتا ہے کس ڈیلیوری بوائے میں کرونا وائرس موجود ہے اس بات کا نہ تو اسے پتا ہوتا ہے اور نہ ہی کسی اور لہذا حکومت پنجاب کو فوڈ پانڈا اور روڈنر کے ڈلیوری بوائز کو انسانی جانوں سے مزید کھیلنے سے روکنا ہو گا ۔ فوڈ پانڈا اور دیگر کمپنیوں کے ڈلیوری بوائز کا ہر ہفتے کرونا وائرس ٹیسٹ کروائیں پھر ان کو ڈیلیوری کرنے کی اجازت دی جائے ۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain