نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی قومی تحقیقاتی ادارے (این آئی اے ) نے پٹھانکوٹ ایئر بیس پر دہشتگردانہ حملے کے حوالے سے جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر اور انکے بھائی کے خلاف چارج شیٹ داخل کرادی۔پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق این آئی اے نے حملے کے ایک سال بعد پنچکولا خصوصی عدالت میں دائر ایک جامع چارج شیٹ میں این آئی اے نے بھارت میں تبائی پھیلانے میں جیش محمد کے کردار پرروشنی ڈالی ہے اور تنظیم کے مذموم منصوبوں کا حوالہ دیا ہے ۔چارج شیٹ جس میں مسعود اظہر کے بھائی راﺅف اصغر کا نام بھی شامل ہے پر الزام لگایا گیا ہے کہ پٹھانکوٹ واقعے کے فوری بعد انھوں نے ایک ویڈیو پیغام کے ذرےعے حملے کی ذمہ داری قبول کی جو دہشتگرد حملے میں مولانا مسعود اظہر کے کردار کو ظاہر کرتا ہے ۔چارج شیٹ کو بھارت کی جانب سے پٹھانکوٹ حملے میں مسعود اظہر کے کردار کو ظاہر کرنے کیلئے مختلف بین الاقومی فورمز پر استعمال کیے جانے کا امکان ہے ۔