لاہور، کراچی، اسلام آباد (نمائندگان خبریں) وزارت صحت نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعد اد 12ہزار 723 تک بڑھ گئی ہےجبکہ 269 افرا د ہلاک ہو چکے ہیں۔ان اعدادوشمار سے ظاہر ہو تا ہے کہ گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 783افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ 15 مریضوں کی اموات واقع ہوئیں۔مشرقی پنجاب صوبہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے جہاں کل5 ہزار 378 کیسز مثبت آئے ہیں اس کے بعد جنوبی سندھ صوبہ کا نمبر آتا ہے جہاں 4 ہزر 232 کیسز مثبت آئے شمال مغربی خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر 1ہزار 793 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں جبکہ جنوب مغربی بلوچستان صوبہ میں 722 کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔ اسی طرح شمالی علاقوں گلگت بلتستان میں 308 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 235 کیسز رجسٹرڈ ہوئے مجموعی طور پر 9ہزار 588 فعال مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 2ہزار 866 کو صحت یاب ہونے کےبعد ہسپتالووں سے فارغ کیا گیا ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اب تک 1 لاکھ 44 ہزار 365 ٹیسٹ کئے ہیں۔ کراچی میں عباسی شہید اسپتال کے سی ایم او کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا، اسپتال کی ایمرجنسی کو فوری بند کر دیا گیا۔ایمرجنسی کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عارف نے اپنے طور پر نجی اسپتال سے کرونا کا ٹیسٹ کرایا تھا، جس کے بعد ان کی رپورٹ پوزیٹو آگئی ہے، جس کے بعد اسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔معروف صنعتکار مہتاب چاولہ کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق مہتاب چاولہ کا انتقال کراچی کے نجی اسپتال میں ہوا، جہاں وہ کرونا کے باعث زیر علاج تھے۔معروف صنعتکار ایس ایم منیر نے مہتاب چاولہ کے انتقال پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہتاب چاولہ کے انتقال سے صدمے میں ہوں،ان کا انتقال پاکستان کی صنعتکاروں کے لئے بڑے افسوس اور دکھ کی بات ہے۔پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما ءلالہ اسد اللّٰہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے لالہ اسد اللّٰہ میں کرونا وائرس کی تصدیق کر دی ہے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد لالہ اسد اللّٰہ کے گھر کو قرنطینہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور وہ اپنے گھر تک محدود ہو گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ لالہ اسد اللّٰہ نے گزشتہ روز کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا۔جناح ہسپتال میں کورونا کا ایک مریض چل بسا ۔جناح ہسپتال میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 63سالہ فرخ سلطانہ کورونا کے باعث جاں بحق ہوئی ،63 سالہ خاتون پتوکی کی رہائشی تھی ۔خاتون دیگر موذی امراض میں بھی مبتلا تھی ۔ ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر یحییٰ سلطان کا کہنا تھا کہ جناح ہسپتال لاہور کے جن ڈاکٹر، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف کا کرونا ٹیسٹ مثبت آئے گا ان کو ہسپتال میں ہی آئسولیٹ کیا جائے گا۔ان کے لیے الگ آئسولیشن ڈیپارٹمنٹ تیار کر دیا گیاہے. جہاں پر ملازمین کوہر طرح کی بہترین سہولیات مہیا کی جائیں گی۔پی آئی سی میں مزید 3 ہیلتھ پروفیشنلز کورونا کا شکار ہوگئے ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دونرسز ایک پیرامیڈیکل اسٹاف میں کورونا کی تصدیق ہوئی ۔پی آئی سی میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ پروفیشنلز کی تعداد 32 ہوگئی۔پی آئی سی 80 سے زائد ملازمین کی رپورٹ آنا باقی ہے ، 7 کو ڈسچارج کردیا گیا۔ پی آئی سی کے کورونا سے متاثرہ 7 ہیلتھ پروفیشنلز صحتیابی کے بعد ڈسچارج ہوئے ۔، شہر کے بڑے کال سینٹر کے ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔ 4 ملازمین میں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر ملازمین نجی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ۔ کال سینٹر ٹھوکر نیاز بیگ پر واقع ہے۔ کال سینٹر میں ایک ہزار سے زائد ملازمین کام کررہے ہیں۔سیکرٹری صحت کے مطابق کال سینٹر کے تمام ملازمین، عہدیداروں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پنجاب حکومت نے کال سینٹرز کو لاک ڈاون سے مستثنیٰ کیا ہوا ہے۔کرونا وائرس نے سینٹرل پولییس دفتر کے 60 ملاززین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، پولیس ذرائع کے مطابق 20 پولیس ملازمین میں کرونا ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ 40 ملازمین کے ٹیسٹ زیر مشاہدہ ہیں پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب کے دفتر میں کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والے ملازمین کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے اور دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں پہلی بار 383 کیسز سامنے آئے جس میں سے سب سے زیادہ 273 کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔