تازہ تر ین

کرونا سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں: سیمی راحیل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وائی ڈی اے کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان حسیب نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے ڈاکٹرز نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کرونا وائرس کے مریضوں کی خدمت کر رہے ہیں۔چینل فائیو کے پروگرام کرونا سپیشل میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں دو سو کے قریب ڈاکٹرز و نرسز کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں ہسپتالوں کو طبی سامان مہیا نہیں کیا جا رہا پنجاب حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔حکومتی ترجمان کہ رہے ہیں سندھ حکومت سیاست کر رہی ہے میں سمجھتا ہوں سب مثبت سوچیں۔ لاک ڈاﺅن پر عمل نہیں ہو رہا۔مئی کے مہینے میں یہ وباءپنجاب کو مزید لپیٹ میں لے گی کیونکہ پنجاب حکومت سنجیدہ نہیں۔لگتا ہے حکومت کے ہاتھ پاﺅں پھول گئے ہیں۔ پنجاب کی نسبت باقی تینوں صوبوں میں صورتحال بہتر ہے۔قرنطینہ میں جوحال ہے لوگ خوف سے ٹیسٹ نہیں کرا رہے ۔ایکسپو سنٹر کی صورتحال بہت بری ہے۔وائرس اپنی ساخت تبدیل کرتا رہتا ہے جس کے باعث ویکسین کی تیاری آسان نہیں۔پوری دنیا میں کوئی ایسا شعبہ نہیں جو کرونا وائرس سے متاثر نہ ہوا ہو۔علامہ ضیاءالحق نقشبندی نے کہا کہ بعض ایریاز میں حکومتی اعلامیے پر عمل نہیں ہو رہا علماءکرام تعاون کر رہے ہیں حکومت بھی سختی کرے افسوس اب بھی لوگ احتیاط نہیں کر رہے حکومتی ہدایات پر عمل نہیں کر رہے۔ ہمیں حکومت سے تعاون کرنا چاہئے مساجد اور کاروبار احتیاط سے کھولنے چاہئیں۔حکومت تاجر برادری کو گراں فروشی سے بھی روکے ذخیرہ اندوزی کرنے والے کی کوئی عبادت قبول نہیں ہوتی۔ شہری حکومتی تدابیر پر عمل کریں فیس ماسک،گلوز اور سینیٹائزر کا استعمال کریں بلاضرورت باہر مت نکلیں۔اذانیں دینے سے صورتحال بہتر ہوئی ہے۔اداکارہ سیمی راحیل نے کہا کہ ماہ رمضان میں خصوصی دعائیں کی جائیں اپنے غریب رشتہ داروں، پڑوسیوں اور محلے داروں کا خیال کریں۔اپنی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ ریاست ذخیرہ اندوزوں کےخلاف ایکشن لے تاکہ عوام مشکلات کا شکار نہ ہو۔سبھی کو اپنی اصلاح کر لینی چاہئے کہ پہلے ہمیں بہتر انسان بننا ہے۔ انتشار پیدا نہ کریں سب کی بلاتفریق مدد کی جائے ہمیں اپنی ذمہ داری نبھانی ہے لاک ڈاﺅن کو فالو کریں آئسولیشن میں ہی سب کی بھلائی ہے پاکستانی مثالی قوم ہیں ،مجھے یقین ہے قوم با شعور ہے حکومتی احکامات پر عمل کریگی۔ ہمیں اپنے لوگوں کی خود خدمت کرنی ہے مشکل میں گبھرائیں نہیں۔اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے کہا کہ کرونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔حالات بڑے نازک ہیں درست ہے کہ لاک ڈاﺅن کے نتیجے میں روزگار کے بحران نے سر اٹھا لیا ہے لیکن اس وقت لاک ڈاﺅن کے بغیر گزارہ نہیں ،۔لوگ اسے سنجیدہ لیں لاک ڈاﺅن ضروری ہے۔عوام پریشان مت ہوں خود کو نفسیاتی طور پر مضبوط کریں ہمیں حوصلے سے حالات کا مقابلہ کرنا ہے مثبت سرگرمیاں اپنائیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain