وا شنگٹن (ویب ڈیسک)دنیا بھر میں پھیلنے والی کورونا وائرس کی وبا کے باعث جہاں دنیا بھر میں سینما گھر بند کرکے فلموں کی شوٹنگ منسوخ کردی گئی اور فلموں کی ریلیز کو روک دیا گیا، وہیں اس کے باعث کانز فلم فیسٹیول سمیت دیگر فلمی تقریبات کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔تاریخ میں پہلی بار کسی بیماری کے باعث فلم انڈسٹری کی مصروفیات کو معطلی اور منسوخی کا سامنا ہے اور اس وبا کے باعث عالمی سطح پر فلم انڈسٹری کو 10 سے 15 ارب ڈالر کے نقصان کا خدشہ بھی ہے۔کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے لاک ڈاو¿ن نافذ کیے جانے کی وجہ سے جہاں گزشتہ چند ماہ سے دنیا میں فلموں کی نمائش نہیں ہو رہی، وہیں فلمی دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈ آسکر نے بھی گزشتہ ماہ اپنے ضوابط میں ترامیم کرتے ہوئے ان فلموں کو بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا تھا جنہیں کورونا کے باعث ریلیز نہیں کیا جا سکا۔اور اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ممکنہ طور پر آسکر ایوارڈز کی تقریب کو بھی چند ماہ کے لیے ملتوی کردیا جائے گا۔