تازہ تر ین

”یہ میرا پاکستان ہے“ بابراعظم کیجانب سے تنور والے کے جذبہ انسانیت کی تعریف ‘

 

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے غریب لوگوں کو روٹی مفت فراہم کرنے کی پیشکش کرنے پر تنور والے کے جذبہ انسانیت کی تعریف کر ڈالی اور فخر سے کہا کہ ”یہ میرا پاکستان ہے“۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی موذی وبائ پھیلنے کے بعد غریب طبقہ بے انتہائ متاثر ہوا ہے جن کی داد رسی کیلئے ناصرف حکومتی سطح پر مختلف پروگرام شروع کئے گئے بلکہ عوام انفرادی طور پر بھی ایسے افراد کی مشکلات حل کرنے میں مصروف ہیں تاہم ایک تندور والے نے اس کی بہترین مثال قائم کی جس پر بابراعظم بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔بابر اعظم نے اپنے ٹویٹر اکاو¿نٹ کے ذریعے تنور والے کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا پاکستان ہے، یہ ہی انسانیت ہے، میرا اس دوست کو سلام ہے جو انسانیت کے ناطے ایسے مستحق اور ضرورت مند افراد کو روٹی مفت دے رہا ہے جو اسے خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔مذکورہ تنور والے نے اپنی دکان پر جلی حروف میں لکھ رکھا ہے کہ جس کے پاس پیسے نہیں ہیں وہ اللہ کے کھاتے سے فری روٹی لے سکتا ہے۔ مداحوں نے تنور والے کے اس جذبے کو بہت سراہا اور ساتھ ہی بابر اعظم کی جانب سے اس جذبہ خدمت کے اعتراف کو بھی پذیرائی دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain