اسلا م آ با د (ویب ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈز ایشیا کپ 2020 کی میزبانی کا تبادلہ کرنے کیلئے رضا مند ہیں، ایونٹ کی میزبانی کا تبادلہ کرنے کی تجویز گزشتہ روز ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں سامنے آئی۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2020 کی میزبانی پاکستان کو کرنی ہے لیکن کووڈ 19 کی وجہ سے اب تک ایونٹ کے وینیو اور شیڈول کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔ ان ہی معاملات کو دیکھنے کیلئے گزشتہ روز اے سی سی ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں میزبانی کی تبادلے کی تجویز سامنے آئی۔
اے سی سی نے اعلان کیا تھا کہ ایشیا کپ کے انعقاد کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد کیا جائے گا۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کی میزبانی کا سری لنکا کرکٹ سے تبادلہ کرنے کیلئے رضا مند ہے۔ایشیا کپ 2020 کا میزبان ملک پاکستان ہے لیکن کووڈ 19 کی وجہ سے اس وقت ایشیا کپ کا انعقاد مشکل دکھائی دے رہا ہے۔