اداکارہ مہوش حیات نے ٹویٹ کے ذریعے اسلام آباد اور مارگلہ ہلز کی ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جب بھی موقع ملتا ہے میں مارگلہ ہلز ضرور جاتی ہوں لیکن وہاں پھیلائی گئی گندگی اور کچرا دیکھ کر بہت مایوسی ہوتی ہے ، اداکارہ نے اسلام آباد کے عوام سے یہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا گھر ہے ہمیں اسے صاف ستھرا رکھنا چاہیے، اس طرح کچرا پھیلا کر ہم آنے والے سیاحوں کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔۔۔
