اسلام آباد(ویب ڈیسک) کرونا وائرس کے باعث عمر اکمل کی اپیل پر سماعت موخر کردی گئی ہے، پی سی بی کے میڈیا ذرائع نے بتایا کہ کرونا وائرس کے باعث دفتر بند کردیئے گئے ہیں جس کے باعث سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھربطور انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر نی(آج)جمعرات سے شروع ہونے والی عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت موخر کردی ہے اور نئی تاریخ کا اعلان سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھربعد میں کریں گے، واضح رہے کہ 27 اپریل کو جسٹس (ر)فضلِ میراں چوہان نے بطور چیئرمین ڈسپلنری پینل دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 2.4.4 کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائدکی تھی۔
جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھرکی جانب سے فیصلے تک پی سی بی اس معاملے پرمزید تبصرہ نہیں کرے گا۔