تازہ تر ین

کورونا وائرس کے باعث ٹی 20ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں

لاہور (ویب ڈیسک  ) کورونا وائرس کے باعث ٹی 20ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔ چیئرمین کرکٹ آسٹریلیا ایرل ایڈنگز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا انعقاد غیر حقیقی لگتا ہے۔رواں برس ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیزبانی آسٹریلیا کرے گا جو 18 اکتوبر سے 15 نومبر کے درمیان شیڈول ہے مگر کورونا وائرس کے باعث اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے کہ آیا یہ ملتوی ہوگا یا نہیں۔اس حوالے سے چیئرمین کرکٹ آسٹریلیا ایرل ایڈنگز نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا اس برس ملتوی یا ختم کرنے کا باضابطہ اعلان ابھی نہیں کیا گیا مگر ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی 16 ٹیموں کو آسٹریلیا لانا غیرحقیقی لگتا ہے۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ پر حتمی فیصلے سے قبل مزید ایک ماہ انتظار کیا جائے گا جس دوران حالات اور مختلف پہلو زیر غور لائے جائیں گے جب کہ رازداری کے معاملات میں خلاف ورزی پر تحقیقات میں تمام بورڈ ممبران اور کونسل منیجمنٹ کو شامل کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مہلک کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں معاشی، تجارتی اور کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہیں جب کہ کئی بڑے میگا ایونٹس بھی ملتوی کردیے گئے ہیں جن میں ٹوکیو اولمپکس بھی شامل ہے۔ یاد رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں ،اب تک81 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں،ساڑھے چار لاکھ کے قریب اموات ہوچکی ہیں،اس وائرس کی روک تھام کیلئے کئی ممالک میں لاک ڈائون کیا گیا،پروازیں معطل ہیں،کھیلوں کے میدان ویران ہیں،ساحلی اور سیاحتی مقامات بند پڑے ہیں،کرکٹ کے بڑے بڑے ایونٹ منسوخ کردیے گئے ہیں،پاکستان سپرلیگ کا سپر فور مرحلہ نہیں ہوسکا،آئی پی ایل شروع ہونے سے پہلے ہی منسوخ ہوگئی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain