تازہ تر ین

سابق بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پیسر نے خود کو گھر پر آئسولیٹ کر لیا ہے: بنگلادیشی میڈیا

لڈھاکہ (ویب ٖڈیسک  ) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔ بنگلادیش میڈیا کے مطابق 36 سالہ مشرفی مرتضی نے خود کو گھر پر آئسولیٹ کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں نئے کورونا وائرس کے پہلے تین کیسز کی تصدیق مارچ میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے اب تک وہاں 88 ہزار سے زائد شہری اس مہلک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ یہی وائرس تیرہ جون تک 1100 سے زائد بنگلہ دیشی باشندوں کی جان لے چکا تھا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس پہلی مرتبہ گزشتہ برس دسمبر میں ووہان کی جانوروں کی مارکیٹ میں سامنے آیا تھا جس کے بعد سخت لاک ڈاؤن کی بدولت چین وائرس پر قابو پانے میں کامیاب رہا تھا ۔دنیا میں اس وقت کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکا ہے اور اب دنیا بھر میں وبا کے کیسز کی تعداد 80 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے جبکہ 4 لاکھ 37 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain