انگلینڈ میں 83دنو ں کے بعد شاپنگ سٹورز کھلتے ہی شہری ایس او پیز بھول گئے اورعوام الناس کی ایک بڑی تعداد پھر سے امڈ آئی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث دنیا کے بیشتر ممالک کی طرح انگلینڈ میں بھی لاک ڈاؤن کیا گیا جس کے دوران برطانیہ میں موجود مقامی اور غیر ملکی افراد سے سختی کے ساتھ قوانین پر عمل درآمد کرایا گیا مگر اب 83 روز کے بعد بڑے شہروں میں شاپنگ کے لیے بنائے گئے سٹورز کھول دیئے گئے ہیں۔ان سٹورز کو حکومت کی جانب سے خصوصی ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جس میں سماجی فاصلہ، ماسک کا استعمال اور دیگر رہنما اصول شامل ہیں۔بین الاقوامی ذرائع ابلا غ کے مطابق لندن میں شاپنگ سٹورز کھلنے پر عوام کی بڑی تعداد ان شاپنگ سٹورز پر امڈ آئی اور لوگوں نے سماجی فاصلے کے اصول کو بھلاتے ہوئے اندر گھسنے کی کوشش کرتے ہوئے خوب دھکم پیل کی۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ان شاپنگ سنٹرز کا کھلنا ضروری تھا مگر اس طرح بے احتیاطی برتنے سے پھر سے کورونا کی وبا کے طول پکڑنے کے امکانات موجود ہیں اس لیے احتیاطی تدابیر کو ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔