قومی ٹی ٹونٹی کپتان کی کور ڈرائیور اور پل شاٹس بہت پسند ہیں: ویمن کرکٹر
لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان ویمنز کرکٹڑ ناہیدہ خان نے بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ویمنز ٹیم کی بولر ناہیدہ خان کا کہناہے کہ اگر میں مردوں کی نمائندگی کروں تو بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کی خواہش ہوگی۔ قومی ویمنز ٹیم کی فاسٹ بولر ناہیدہ خان نے بابر اعظم کی بیٹنگ کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ان کے کور ڈرائیور اور پل شاٹس بھی بہت پسند ہیں۔ناہیدہ خان نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے کرکٹ اب کافی بدل چکی ہے، خواتین کھلاڑیوں میں کائنات امتیاز میچ کے لیے میک اپ کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ کرونا کے باعث قومی ویمنز کرکٹر بھی گھر کے اندر ہی پریکٹس کرنے پر مجبور ہیں حال ہی میں قومی ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس سے قبل ویمنز ٹیم کا اشیا کپ بھی کرونا کے باعث آئندہ سال تک کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا، ایشیا کپ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ویمنز ایشیاء کپ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔