تازہ تر ین

اس گھر کو آگ لگ گئی …. گھر کے چراغ سے …. معاملہ الجھ گیا

لاہور (کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت کے علاقہ میں خاوند سے جھگڑکر بیوی نے 3بچوں سمیت خود سوزی کرلی ہسپتال میں زیرعلاج 5سالہ مناہل آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس نے تینوں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیں۔کمرہ سے تمام شواہد اکٹھے کرکے فرانزک لیب بھیج دئیے گئے۔ تفصیل کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقہ بینک سٹاپ کا رہائشی 40سالہ مظہر الیکٹریشن کا کام کرتا تھا اور اپنی بیوی 32سالہ صائمہ ،3سالہ ثناءایمان، 5سالہ مناہل اور 8سالہ کائنات کے ہمراہ بالائی منزل پر ایک کمرہ میں رہائشی پذیر تھا اہل علاقہ کے مطابق دونوں میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا رات گئے بھی دونوں میاں بیوی کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تو طیش میں آکر صائمہ نے کمرہ میں موجود شوہر اور تینوں بچوں پر تیل جھڑک کر آگ لگادی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرے کو لپیٹ میں لے لیا۔ جبکہ آگ کی لپیٹ میں آکر میاں بیوی اور تینوں بچیاں بھی بری طرح جھلس گئیںچیخ وپکار سن کر اہل محلہ اکٹھے ہوگئے جنہوں نے کمرہ کا دروازہ توڑ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچایا۔ جہاں 32سالہ صائمہ او ر اس کی 3سالہ بیٹی ثناءایمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں جبکہ مظہر ،5سالہ مناہل اور 8سالہ کائنات کو تشویشناک حالت کے باعث جناح ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں پر آج صبح 8سالہ کائنات بھی دم توڑ گئی ۔حادثہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس کے مطابق ہسپتال میں زیرعلاج مظہر نے بتایا کہ صائمہ نے جھگڑے کے بعد پورے گھر کو آگ لگادی تھی۔جبکہ فرانزک لیب کے اہلکاروں نے موقع سے تمام شواہد اکٹھے کرلیے ہیں، پولیس کے مطابق واقع کی انکوائری جاری ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق متوفیہ صائمہ نے اس سے قبل بھی آگ لگانے کی کوشش کی تھی جس کا مقدمہ تھانہ کوٹ لکھپت میں درج ہے۔لاہور (کرائم رپورٹر) کوٹ لکھپت کے علاقہ میں میاں بیوی نے جھگڑے کے دوران ایک دوسرے کو آگ لگا دی جس سے جھلس کر ماں بیٹی ہلاک جبکہ باپ اور دو بیٹیاں زخمی ہوگئیں، علاقہ بینک سٹاپ کے رہائشی مظہر کا اپنی بیوی صائمہ سے جھگڑا ہوا تو دونوں نے ایک دوسرے پر مبینہ طور پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی جس کی لپیٹ میں آ کر ان کی بیٹیاں تین سالہ ایمان، پانچ سالہ مناہل اور آٹھ سالہ کائنات بھی جھلس گئیں، آگ دیکھ کر اہل محلہ نے ریسکیو اور پولیس ٹیم کو اطلاع دی، آگ پر قابو پانے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے صائمہ اور ایمان کی موت کی تصدیق کردی جبکہ دو بچیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ آتشزدگی کا واقعہ کس طرح پیش آیا۔ واقعہ کے حوالے سے قانونی کارروائی جاری ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں بیوی میں پہلے بھی جھگڑا ہو چکا ہے جس پر صائمہ نے خودکشی کی کوشش کی تھی۔ میاں بیوی میں جھگڑے کا ایک مقدمہ بھی تھانہ کوٹ لکھپت میں درج ہے، مظہر محنت مزدوری کرتا ہے اور اس کی دوشادیاں تھیں، صائمہ سے اس نے دوسری شادی کی تھی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain