تازہ تر ین

پاکستان میں سونا تاریخ کی نئی ریکارڈ سطح پرپہنچ گیا

خبریں(ویب ڈیسک)پاکستان میں سونے کی قیمت ایک ہزار روپے سے ایک بار پھر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ سونا ایک لاکھ 5 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق منگل 7 جولائی کو سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے اضافے سے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 5 ہزار 900 روپے اور دس گرام سونا 857 روپے مہنگا ہوکر 90 ہزار 792 روپے کا ہوگیا
اس سے قبل گزشتہ ہفتے یکم جولائی کو ملک بھر میں سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے ہوگئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1776 ڈالر پر برقرار ہے۔ 2011ئ میں عالمی مارکیٹ میں سونا 1900 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک چلا گیا تھا۔
کے ایس جے اے کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1050 روپے اور دس گرام 900 روپے پرآگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.37 ڈالر اضافے سے 18.15 ڈالر ہوگئی۔
ٓآل پاکستان جیم اینڈ جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اختر ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے درآمد نہ ہونے کے باعث سونے کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے، جس سے ہر شعبہ متاثر ہورہا ہے، وباءکے باعث درآمد اور برآمد دونوں شدید متاثر ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سونا ایک لاکھ 5 ہزار 900 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں 6000 روپے کم ایک لاکھ 11 ہزار 900 روپے میں فروخت ہورہا ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain