(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و میزبان عائشہ ثنا کے خلاف جعلی چیک دینے پر ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق تھانہ سرائے عالمگیر گجرات میں عائشہ ثناء کے خلاف مقدمہ تاجر علی معین کی جانب سے درج کرایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ ثناء کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا، اداکارہ کی گرفتاری کے لیے لاہور اور اسلام آباد میں کئی مقامات پر پولیس نے چھاپے مارے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عائشہ ثناء کے خلاف بزنس مین میاں علی معین کی جانب سے لاہورکے تھانہ ڈیفنس بی میں چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ درخواست گزارعلی معین کاکہنا تھا کہ عائشہ ثنا ان کی فیملی فرینڈ ہیں جنہوں نے ان سے گھریلو ضروریات کے لیے 20 لاکھ روپے ادھار لیے تھے بعد ازاں وہ میرے پیسے لے کر فرار ہوگئیں۔ جس پر لاہور کی مقامی عدالت نے عائشہ ثناء کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم بھی دے چکی ہے ۔
