لاہور : (ویب ڈ یسک ) چلڈرن ہسپتال میں زیر علاج پولیو کا پہلا مریض دم توڑ گیا ۔
متوفی 26 ماہ کا بچہ ، محمد علی ، راوی ٹاو¿ن کا رہنے والا تھا۔ پنجاب پولیو پروگرام کے سربراہ سندس ارشاد نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ
پولیو کا یہ مریض پہلی بار 12 جون کو پولیو کیس کے طور پر شناخت کیا گیا پولیو کی فوری تشخیص کے بعد اسے چلڈرن اسپتال منتقل کردیا گیا
جہاں یہ بچہ زیر علاج تھا ۔ سندس ارشاد کا مزید کہنا تھا کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ موت کی وجہ پولیو تھی، اس سال پنجاب میں پولیو کے چار واقعات رپورٹ ہوئے ہیں ، سندھ میں 20 ، خیبرپختونخوا میں 21 ، بلوچستان میں 14 ، جب کہ اسلام آباد ، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں کوئی کیس نہیں ہوا ہے۔کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے مارچ کے آخر میں پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلانے کی مہم روک دی گئی تھی۔ تاہم چھوٹے پیمانے پر قطرے پلانے کی مہم 20 جولائی سے دوبارہ شروع ہوگی۔
