تازہ تر ین

میرپور آزادکشمیرمیں شادی ہال زمین بوس، 30 سے زائد افراد ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ

(ویب ڈیسک)میرپور آزاد کشمیر میں شادی ہال زمین بوس ہوگیا۔30 سے زائد افراد ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق میرپور آزادکشمیر سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں چکسواری میں شادی ہال زمین بوس ہوگیا۔درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ دو افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تین مزید افراد کو بھی ملبے تلے سے نکالا گیا ہے۔یہ زخمی افراد بالائی منزل پر تھے اس وجہ سے معمولی زخمی ہوئے۔تاہم ابھی بھی 30 سے زائد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔جنہیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔پولیس کی بھاری نفری اور مقامی لوگ بھی موجود ہیں۔مقامی افراد بھی امدادی کاموں میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ملبے تلے سے نکالے جانے والے افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہیں تاہم وہ اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ واقعے کی تفصیلات بتا سکیں۔بتایا گیا ہے کہ شادی ہال میں تعمیراتی کام جاری تھا۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بلڈنگ کا ری کنسٹرکشن کا کام جاری تھا اس دوران عمارت گرنے کا واقعہ پیش آیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain