تازہ تر ین

متحدہ عرب امارات کامریخ کےلیےپہلاخلائی مشن روانہ

(ویب ڈیسدک) متحدہ عرب امارات کامریخ کےلیے پہلا خلائی مشن جاپان سے روانہ ہوگیا ہے۔خلائی مشن کا مقصدمریخ پر بدلتےموسم کےانداز کا جائزہ لینا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کےمطابق خلائی مشن کا نام ال امل ہے جس کا عربی زبان میں مطلب امید کے ہیں۔ خلائی مشن ماضی میں خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار ہوا۔ خلائی مشن ال امل میں کوئی خلا باز موجود نہیں ہے۔

خلائی جہاز پر تین آلات نصب ہیں جو مریخ پر موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے تصاویر لے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مریخ کی موسمی صورتحال کا جائزہ لے کر زمین کے موسمی حالات کے بارےمیں آگاہی ملے گی۔

خلائی مدار میں اس وقت متحدہ عرب امارات کے 9 سیٹلائٹ موجود ہیں جبکہ مزید 8 سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا منصوبہ ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain