(ویب ڈیسک)پنجاب کے وزیر صمصام بخاری کو محکمہ وائلڈ لائف اینڈ فشریز کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا، یہ وزارت صوبائی وزیر ملک اسد کھوکھر کے مستعفی ہونے پر خالی ہوئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی منظوری کے بعد محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے صوبائی وزیر اشتمال اراضی صمصام بخاری کو محکمہ وائلڈ لائف اینڈ فشریز کی وزارت کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ وائلڈ لائف اینڈ فشریز وزارت ملک اسد کھوکھر کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی۔