(ویب ڈیسک)برٹش ایئرویز نے پاکستان کے لیے دوبارہ فضائی آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق برٹش ایئرویزاگست سے پاکستان کا فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرے گی جس کے بعد برٹش ایئرویزہیتھروسے اسلام آبادکے لیے ہفتے میں 3پروازیں آپریٹ کرے گی۔برٹش ایئرویزکی پاکستانی حکام سےانتظامات مکمل کرنےکی یقین دہانی کرانےکی درخواست کی گئی ہےاور برٹش ایئر ویز نے اسلام آباد ایئرپورٹ منیجرسےانتظامات کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔برٹش ایئر ویز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پرصفائی اوردیگر سہولیات سے متعلق بتایا جائےاس کےعلاوہ برٹش ایئرویزکےزیر استعمال گیٹ اوردیگرصورتحال سے آگاہ کیا جائے،جہازکےلیےفکس بریجزمحفوظ ہونےکی تصدیق کی جائے،خیال رہے کہ گزشتہ برس جون 2019 میں وزیراعظم عمران خان سے برٹش ایئرویز کے چیف آپریٹنگ آفیسر کی ملاقات کی تھی ،جس کے بعد پاکستان میں برٹش ایئرویز کی فلائٹ کا دوبارہ آغازہوا تھا اور 11 برس بعد برٹش ایئر ویز کی فلائٹ پاکستان آئی تھی ، تا ہم کورونا وبا کے باعث فضائی آپریشن معطل ہو کر رہ گئے تھے۔
