تازہ تر ین

افغان امن مذاکرات کے لیے طالبان کے400قیدیوں کو رہا کیا جائے،لویہ جرگہ نے فیصلہ سنا دیا

 کابل(ویب ڈیسک )افغانستان میں مستقل قیامِ امن کےلیےایک اوربڑی پیش رفت سامنے آگئی، افغان لویہ جرگہ نے 400 طالبان قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق لویہ جرگہ کا کہنا ہے کہ افغان امن مذاکرات کے لیے طالبان کے400قیدیوں کو رہا کیا جائے، طالبان بھی افغان قیدیوں کو رہا کریں، طالبان قیدیوں کو قومی اور بین الاقوامی ضمانت پررہائی دی جائے۔لویہ جرگہ کےمطابق پڑوسی ممالک افغانستان میں قیام امن کے لیے تعاون کریں۔ چیئرمین لویہ جرگہ عبداللہ عبداللہ نے اہم فیصلے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ لویہ جرگہ کافیصلہ تاریخی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain