تازہ تر ین

”پیپلز پارٹی نے 2018ءکے الیکشن کی تیاری شروع کر دی سب اعلان ، سب الزام خود کو اصل اپوزیشن منوانے کیلئے ہیں“ نامور تجزیہ کار ضیا شاہد کی چینل ۵ کے مقبول پروگرام میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں ا ور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیاشاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزبہ کار ضیاشاہد نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے کہ قائداعظم کے نام پر مال بٹورنے، قبضے کرنے، بڑے بڑے ادارے بنا کر فنڈز کھانے والے تو بہت ہیں لیکن ان کی شخصیت پر آج تک کوئی مستند کتاب نہیں لکھی گئی۔ پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان نے ایک انگریز مو¿رخ سے قائداعظم پہ کتاب لکھوائی جس سے قائداعظم کی بطور وکیل شخصیت اور بطور رکن اسمبلی کارکردگی سامنے آئی۔ ہمارے یہاں تو پڑھا لکھا طبقہ بھی نہیں جانتا کہ پاکستان بننے سے قبل بھارتی دستور ساز اسمبلی میں قائداعظم کی کیا کاوش رہی اور حکومت کے پیش کردہ کن بلوں پر انہوں نے سٹینڈ لیا۔ آج تک کوئی اچھی فلم، کتاب، ٹی وی سیریز، گرین بک، بک لٹ ان کی شخصیت پہ نہیں بنایا گیا۔ قائداعظم کے تصور پاکستان کے حوالے سے آج تک کوئی مستند تحریر سامنے نہیں آ سکی۔ زندہ قومیں تو اپنے ہیروز کی زندگی کے ہر پہلو کو محفوظ رکھتی ہیں۔ قائداعظم کے مزار پر کتنی سیاسی اور دیگر طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات جاتی ہیں کیا یہ سب شخصیات واقف ہوتی ہیں کہ قائد کتنے ایماندار، اصول پرست، نیک، رحم دل اور جمہوریت پسند تھے۔ دہم جماعت تک تو قائداعظم بارے پھر بھی کوئی مضمون مل جاتا ہے آگے ماسٹرز ڈگری تک کوئی ذکر نہیں ہے۔ مجھے فخر ہے کہ میں نے قائداعظم کی زندگی پر دلچسپ اور سبق آموز واقعات تحریر کئے۔ پاکستان میں قائداعظم ڈے پر تمام اداروں میں چھٹی کر دی جاتی ہے لیکن ان کی شخصیت بارے کسی یونیورسٹی یا تعلیمی اداروں میں کوئی سیمینار نہیں ہوتا۔ سینئر صحافی نے کہا کہ قرآن کی تعلیمات کے مطابق تمام نبیوں کا احترام ہم پر فرض ہے۔ سب ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔ افسوس سے کہتا ہوں کہ مسیحی جو اہل کتاب ہیں ان سے کھانا پینا اور مسیحی لڑکی سے نکاح تک جائز ہے پھر ایسی باتیں کرنا کہ ہیپی کرسمس کہنا ٹھیک نہیں ہے ایسا کہنے والوں کی عقل پہ ماتم ہی کیا جا سکتا ہے۔ سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کے بیان کے بعد اب کسی مزید وضاحت کی ضرورت باقی نہیں رہی، اب صرف دعا ہے کہ جسٹس ثاقب نثار نے جو کچھ کہا ہے اللہ انہیں اس پر کاربند رہنے کی قوت عطا فرمائے۔ پاکستان میں کیا سب سے بڑا مسئلہ صرف چودھری نثار کی شخصیت ہی رہ گئی ہے۔ تمام اہم ایشوز کو بھلا کر صرف یہی اہم رہ گیا ہے کہ وزیر داخلہ کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ جاﺅ۔ چودھری نثار میں یقیناً خامیاں بھی ہونگی لیکن وہ ایک نیک نیت پاکستانی ہیں، کرپشن کے معاملے پر عمران سے پہلے انہوں نے آواز بلند کی۔ مشرف دور میں بطور پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی سربراہ قابل تعریف کام کیا۔ چودھری نثار بارے آج تک کوئی مالی سکینڈل سامنے نہیں آیا وہ ایک سچے اور کھرے آدمی ہیں۔ چودھری نثار بارے اتنا جانتا ہوں کہ وہ کبھی اپنے لیڈر سے دغا کر کے آگے نہیں بڑھے گا بلکہ خاموشی سے گھر چلا جائے گا۔ سینئر صحافی نے کہا کہ سی پی این ای اجلاس کے سلسلہ میں کراچی جانا ہوا جہاں کور کمانڈر کراچی نے ہمیں کھانے پر بلایا اور آف دی ریکارڈ تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ سے ہماری معلومات میں اہم اضافہ ہوا، آرمی کی حکمت عملی اور آگے کیا اقدام ہیں کے بارے میں پتہ چلا۔ سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ دونوں بڑی جماعتیں مفاہمت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ 27 دسمبر کو جو اعلان پیپلز پارٹی کرے گی وہ بھی اگلے الیکشن کی تیاری کے حوالے سے ہوگا۔ پیپلز پارٹی نے 5 سال مفاہمت سے گزار دئیے ہلکی پھلکی اپوزیشن کا کردار ادا کیا، اب الیکشن قریب آ رہا ہے اس لئے عوام کو یقین تو دلانا ہے کہ ہم الگ جماعت ہیں کرپٹ افراد کو پکڑیں گے اس لئے ہمیں ووٹ دیا جائے۔ آج پیپلز پارٹی رہنما بڑے اعلانات اور دھمکیاں دینگے۔ مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے سینئر صحافی نے کہا کہ سی پیک ایک ایسا منصوبہ ہے جو صرف پاکستان کےلئے اہم نہیں بلکہ پورے خطے کےلئے اہم ہے جبکہ پاکستان میں صورتحال یہ ہے کہ اگر کسی کو الزام دینا ہو تو کہا جاتا ہے کہ یہ سی پیک کی مخالفت کرتا ہے۔ پیپلز پارٹی اس بات کا بھی اعلان کرے گی کہ سی پیک سے سندھ کو کیا فائدہ حاصل ہونے والا ہے۔ پاکستان میں فرسودہ نظام تعلیم جاری ہے۔ جہالت میں کمی کے بجائے اضافہ ہو رہا ہے۔ بڑے بڑے میڈیا سنٹرز بھی چینلز پر صرف لڑائی کرانے میں مصروف نظر آتے ہیں۔ اسرائیل کےخلاف سلامتی کونسل کی قرارداد جیسی اہم خبر کو کسی نے نمایاں جگہ نہ دی حالانکہ یہ انتہائی اہم خبر تھی کیونکہ پہلی بار ایسا ہوا اس قرارداد کے بعد اسرائیل اتنا سیخ پا ہوا کہ پوری دنیا، یو این کو للکارنے پر آ گیا، سلامتی کونسل کے ممبر ممالک کے سفیروں کو ڈانٹ پلاتا رہا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain