نئی دہلی(خصوصی رپورٹ)بھارت نے گزشتہ روز فضا سے فضا میں 5ہزار کلو میٹر رینج تک ہدف کو نشانہ بنا سکنے والے بیلسٹک میزائل اگنی 5 کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی دفاعی تحقیق کے ادارے ڈی آر ڈی او کے مطابق میزائل اگنی 5کاتجربہ اڑیسہ کے جزیرے کا لام کے ساحل پر کیا گیا بین البر اعظمی میزائل اگنی5ایک ہزار کلو وزنی ایٹمی ہتھیار لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور نیوی گیشن گائیڈ نس کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اسے جلد ہی بھارتی فوج کے حوالے کر دیا جائے گا۔ بھارتی اخبار کے مطابق اگنی فائیو پاکستان ، چین اور یورپ کو نشانہ بنا سکتا ہے اس میں ٹھوس ایندھن استعمال کیا جاتا ہے۔اسے با ٓسانی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر کے چلایا جا سکتا ہے اگنی فائیو17میٹر لمبا اور 50ٹن وزنی ہے۔ بلیسٹک میزائل ہونے کی بناءپر آسانی سے اسکا پتہ چلایا نہیں جا سکتا واضح رہے کہ بھارت 8 سے 10ہزار کلو میٹر رینج والے اگنی6میزائل کی تیاری بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔
![](https://dailykhabrain.com.pk/wp-content/uploads/2016/12/bharat-misslie-faileddd.jpg)