تازہ تر ین

مودی سندھ طاس معاہدے سے منکر

نئی دہلی‘ اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ‘ ایجنسیاں) پاکستان کے ساتھ 50 سالہ پرانے آبی معاہدے کی منسوخی مشن پر کاربند رہتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سندھ طاس معاہدے کا جائزہ لینے کے لئے بین وزارتی ٹاسک فوس تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بارے اپنا موقف مزید سخت کرتے ہوئے 50 برس قبل دونوں ملکوں کے درمیان عالمی بنک کے سندھ طاس آبی معاہدے کا ازسرنو جائزہ لینے کے لئے ایک بین وزارتی ٹاسک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ لیا ہے مجوزہ بین وزارتی ٹاسک فورس کی کمان وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو سونپی جا رہی ہے جبکہ اس میں کئی سینئر وزراءکے علاوہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول بھی شامل ہوں گے ۔رپورٹ کے مطابق اس دوران بھارتی وزیر اعظم کی زیر صدارت انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق ایک اہم میٹنگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کو مختلف دریاﺅں سے فراہم کئے جانے والے پانی کی مقدار میں کمی کامعاملہ زیر غور لایا گیا جبکہ اس دوران جموں و کشمیر میں دریائے سندھ جہلم اور دریائے چناب پر کئی بڑے پاور پروجیکٹ تعمیر کئے جانے کا منصوبہ بھی زیر غور لایا گیا ۔رپورٹ کے مطابق پہلی بین وزارتی ٹاسک فورس کی میٹنگ کی صدارت وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری نریندر امشرا نے کی جبکہ اس میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کے ، آبی وسائل کے سیکرٹری ششی شیکھر ، فنانس سیکرٹری اشوک لاواس اور پنجاب و جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری بھی موجود تھے میڈیا رپورٹس کے مطابق بین وزارتی ٹاسک فورس کی پہلی میٹنگ کے دوران جموں و کشمیر میں دریاﺅں پر ہزاروں میگاواٹ صلاحیت والے پن بجلی پروجیکٹوں کی تعمیر کا معاملہ زیر غور لایا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کل ملا کر 18 ہزار میگاواٹ صلاحیت والے پن بجلی پاور پروجیکٹ تعمیر کئے جا رہے ہیں جن میں سے تین ہزار میگاواٹ صلاحیت والے پروجیکٹوں کی نشاندہی کا کام مکمل کیا جا چکا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں و کشمیر میں دریائے سندھ ، دریائے چناب اور دریائے جہلم پر زیر تعمیر پن بجلی پروجیکٹوں بشمول کشن گنگا پروجیکٹ پر جاری کام کی رفتار کو بھی زیر غور لایا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق دوسرے مرحلے میں بھارت سرکار کی طرف سے بیاس ، راوی اور دریائے ستلج کے پانی کا رخ بدلنے کے لئے نہروں کی تعمیر کو حتمی شکل دی جائے گی اور اس کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر کے تینوں دریاﺅں پروجیکٹ تعمی کئے جانے کے حوالے سے بھی ایک جامع منصوبہ مرتب کیا جا رہا ہے۔ عالمی بینک کے صدر جم یونگ کم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ٹیلیفون کیا ہے جس میں سندھ طاس معاہدے پرعالمی بینک کی زمہ داریوں پر بات چیت کی گئی۔وزارت خزانہ کے مطابق عالمی بینک کے صدر جم یونگ کم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ٹیلیفون کیا ورلڈ بینک کے صدر نے سندھ طاس معاہدے پراسحاق ڈار کی جانب سے لکھے گئے جوابی خط پر تبادلہ خیال کیاٹیلی فونک گفتگو میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےورلڈ بینک کو سندھ طاس معاہدے پر قانونی ذ مہ داری اداکرنے کو کہا ہے۔یاد رہے کہ وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے بارہ دسمبر کو بھیجے گئے خط پر اپنے جوابی خط میں سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت بنانے کا عمل روکنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھاخط میں کہا گیا تھا کہ عالمی بینک کے فیصلے سے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے مفادات متاثر ہوں گے عالمی بینک سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور فوری ثالثی عدالت کے چیئرمین کا تقرر کرے۔ صدر مملکت ممنون حسین کی اپیل پر ملک میں بارش کے لئے ایوان صدر میں نمازاستسقا ادا کی گئی۔ سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ملک بھر میں بارشیںنہ ہونے کے باعث خشک سالی سے نجات کے لئے ایوان صدرمیں نماز ظہر کے بعد نماز استسقا ادا کیگئی ج سمیں صدر ممنون حسین کے علاوہ دیگر اہم شخصیات اور ایوان صدرکے سٹاف نے بھی شرکت کی۔ نماز استسقا میں ملک میں اپنے گناہوں سے توبہ طلب کرتے ہوئےملک بھر میں رحمت کی بارش کے لئے دعا کی گئی۔ اسلام آباد کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں نماز استسقا ادا کی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain