تازہ تر ین

یورپ میں کرونا کیسز میں دوگنا اضافہ

یورپ میں گزشتہ پانچ ہفتوں کے دوران کرونا کیسز میں دوگنا اضافہ، مجموعی تعداد 1کروڑ سے تجاوز کرگئی۔

رائٹرز کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یورپ میں تقریباً 9ماہ کے دوران 50 لاکھ کیسز ریکارڈ کیے گئے جبکہ گزشتہ ایک ماہ میں مزید 50 لاکھ کیسز سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا کہ ہے کہ یورپ میں ایک ہفتے کے دوران 16 لاکھ سے زیادہ کیسز اور 16 ہزار 100 سے زیادہ اموات رپورٹ ہوئیں۔

یورپ میں رپورٹ ہونے والے کیسز دنیا بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کا 22 فیصد بنتے ہیں۔

وبائی مرض سے دنیا بھر میں تقریباً 12 لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس میں سے صرف یورپ میں اب تک 2 لاکھ 69 ہزار سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں۔

کیسز میں مسلسل اضافےکے بعد فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے ملک بھر میں 1 ماہ کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے جبکہ پرتگال نے جزوی لاک ڈاؤن اور اسپین اور اٹلی نے پابندیوں میں مزید سخت کردی گئیں ہیں


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain