اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر پیپلزپارٹی اور دوسری اپوزیشن جماعتوں نے پانامہ لیکس کے خلاف کوئی الائنس بنایا تو ہم ضرور اس میں شامل ہوں گے لیکن کوئی انتخابی الائنس نہیں بنائیں گے۔ الیکشن اپنا اپنا۔ عمران خان نے بنی گالہ میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کھیل میں ہر بال نہیں کھیلا جاتا۔ زرداری کا واپس آنا اور مستقبل میں ان کا رول ایسا سوال ہے کہ اس بال کو میں کھیلنا نہیں چاہتا اور انہوں نے مسکراتے ہوئے سوال ٹال دیا غالباً وہ پرامید ہیں پانامہ کے خلاف اپوزیشن کا الائنس بن جائے گا۔ وہ چاہتے ہیں کہ پی پی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے۔ 2008ءتا 2013ءدونوں پارٹیوں نے حکومت کی‘ ان کیلئے کوئی اپوزیشن نہیں تھی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا وہ حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہیں۔ زرداری کی واپسی کے بعد اپوزیشن میں وہ کہاں تک جاتے ہیں۔ ماضی میں جو کچھ ہوا وہ تو سب کے سامنے ہے۔ 2013ءسے تو تحریک انصاف ہی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے حالانکہ اس کی نشستیں پی پی سے کم ہیں۔ کیا اب وہ وزیراعظم کو پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ بنائیں گے۔
عمران خان