تازہ تر ین

بابراعظم کامیاب کپتان ثابت ہوں گے :مشتاق احمد

بابراعظم نے ثابت کردیا ہے کہ وہ بیٹنگ کے دوران کپتانی کا دباؤ نہیں لیتے :بائولنگ کوچ

لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کا خیال ہے کہ نیوزی لینڈ اپنے میدانوں پر ایک خطرناک ٹیم ہے اور اس کے خلاف کامیاب ہونے کے لئے قومی ٹیم کو واقعی میں اچھا کھیلنا ہوگا۔ نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد سے ہی پاکستان ٹیم آئیسولیشن میں ہے اور انھیں تربیت کی اجازت نہیں ہے ، 10 قومی کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہوا ہے۔مشتاق احمد نے کہا کہ نیوزی لینڈ اپنے ہوم گرائونڈ پر خطرناک ٹیم ہے اور یہ دورہ پاکستان کے لئے آسان نہیں ہوگا، اس دورے میں قومی ٹیم کو ذہنی طور پر مضبوط ہونا ہوگا اور کامیابی کے لیے پوری ٹیم کو شکست کا خوف دل سے نکال کر کھیلنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئیسولیشن کے اس دور میں ٹیم کو متحد رکھنے کی ذمہ داری مینجمنٹ اور کپتان بابراعظم پر عائد ہوتی ہے۔

مشتاق احمد نے تمام فارمیٹس میں بابراعظم کو قومی ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کے فیصلے کی بھی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم کو تمام فارمیٹس میں کپتان بنانا اچھا فیصلہ ہے کیونکہ انہوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ کپتانی ان کی بیٹنگ پر اثر انداز نہیں ہوتی ہے، وہ مستقبل میں ایک عظیم کپتان بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اب تک بطور کپتان اچھے فیصلے کیے ہیں۔ یاد رہے کہ قومی ٹیم 18، 20 اور 22 دسمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 ٹیسٹ میچز بالترتیب 26تا 30 دسمبر اور 3تا 7 جنوری کو ماؤنٹ مونگنئی اور کرائسٹ چرچ میں ہونے ہیں۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain