تازہ تر ین

ماہرہ، ایمن اور عاطف اسلم بااثر ترین اسٹارز کی فہرست میں شامل

امریکی جریدے فوربز نے رواں سال ایشیا پیسیفک کے 100 بااثر ترین فنکاروں کی فہرست جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا پیسیفک کے 100 بااثر ترین فنکاروں کی فہرست میں پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ماہرہ خان، ایمن خان اور گلوکارعاطف اسلم شامل ہوگئے۔

خیال رہے کہ ایشیا پیسیفک کی فہرست میں ان اسٹارز کو شامل کیا گیا ہے جن کے سوشل میڈیا پر نہ صرف لاکھوں کی تعداد میں فالوورز ہیں بلکہ ان فنکاروں نے عالمی وبا کے دوران اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو عوام میں آگاہی پھیلانے کے لیے استعمال کیا۔

ماہرہ خان نے رواں سال اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو دماغی صحت کے مسائل، خواتین پر تشدد اور چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے استعمال کیا۔

ایمن خان اور ان کی بہن منال خان انسٹاگرام پر اپنا کلودنگ برانڈ ایمن منال کلوزیٹ چلاتی ہیں۔

دوسری جانب عاطف اسلم نے رواں سال مئی میں مہلک  وبا کے دوران لوگوں میں امید جگانے اور لوگوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ’’اسما الحسنیٰ‘‘ ریلیز کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain