ترکی کےاسپتال میں آئی سی یو میں آکسیجن سلنڈر پھٹنےسےآگ بھڑک اٹھی، آگ سےجھلس کر آئی سی یومیں داخل کورونا کے 9مریض ہلاک ہوگئے۔
خبرایجنسی کےمطابق واقعہ ترکی کے شمال مشرقی علاقے کے اسپتال میں پیش آیا جہاں آئی سی یو میں موجو دگیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی۔
آگ سے جھلس کر 9 مریض ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونےوالےتمام مریض کورونامیں مبتلا تھے۔
دیگر زخمی مریضوں کو دوسرےاسپتال منتقل کردیاگیاہے۔