تازہ تر ین

مسیحاﺅں کی غنڈہ گردی

لاہور(ویب ڈیسک) علاج کے لئے جنرل ہسپتال آنے والے شہری پر ینگ ڈاکٹرز نے گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش کردی۔ لاہور کا شہری توقیر دھند کے باعث موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہوا تو علاج کے لئے سیدھا جنرل ہسپتال پہنچا جہاں اس نے انتظامیہ کو ایمرجنسی علاج کے لئے کہا لیکن ینگ ڈاکٹرز نے مریض کا علاج کرنے کے بجائے اس کا بھرکس نکال دیا اور اس پر گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش کردی۔ہسپتال میں موجود سیکورٹی گارڈز نے زخمی مریض کو ڈاکٹرز کے چنگل سے بچایا اور پھر اسے بغیر علاج کے ہی گھر بھیج دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain