تازہ تر ین

امریکا کی اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کے بدلے انڈونیشیا کو اربوں ڈالر امداد کی پیشکش

واشنگٹن : سربراہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن ایڈم بوہر کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا اسرائیل کو مان لے توسرمایہ کاری دوگنا سے بھی زیادہ بڑھا دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کے بدلے انڈونیشیا کو اربوں ڈالر امداد کی پیشکش کردی ، سربراہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن  ایڈم بوہر کا کہنا ہے کہ  انڈونیشیا اسرائیل کو مان لے توسرمایہ کاری دوگنا سے بھی زیادہ بڑھا دیں گے،انڈونیشیا سے اس معاملے پر بات کر رہے ہیں،اگر انڈونیشیا تیار ہے تو ایک ارب ڈالر سرمایہ کو دو سے تین ارب تک لے جائیں گے۔

 ایڈم بوہر کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات استورار کرنے کی لہر میں مزید ممالک بھی شامل ہوں گے،عمان اور سعودی عرب بھی اسرائیل سے تعلقات معمول پر لے آئیں گے،امیر ملکوں میں ہم سرمایہ کاری نہیں کر سکتے اس لیے وہاں سرمایہ کاری محدود ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain