تازہ تر ین

کرونا وائرس براعظم انٹارٹیکا پہنچ گیا

کرونا وائرس کی عالمی وبا دنیا کے ٹھنڈے ترین براعظم انٹارٹیکا تک پہنچ گئی۔

انٹارٹیکا میں چلی کے تحقیقاتی سینٹر میں 26فوجی اہلکاروں سمیت 36افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

چلی کی مسلح افواج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ انٹارٹیکا میں واقع ان کے تحقیقاتی مرکز میں کررونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں، چلی کے تحقیقاتی مرکز میں 36 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 26 اہلکار اور 10 دیگر عملے کے افراد بھی شامل ہیں۔

چلی کے فوجی حکام کے مطابق کرونا کیسز سامنے آنے کے بعد تمام متاثرہ افراد کو چلی میں علاج کے لیے منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان افراد کی حالت مستحکم ہے جبکہ براعظم انٹارٹیکا میں واقع دیگر تحقیقی مراکز میں کام روک دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انٹارٹیکا اب تک واحد براعظم تھا جہاں کرونا کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا تھا جبکہ وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 7 کروڑ 84 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ17 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain