خادمین الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نیوم میں کورونا ویکسین کا پہلا انجیکشن لگوا لیا۔ویکسینیشن کی پہلی خوراک شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خواہش پر لگائی گئی۔اس موقع پہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ ویکسینیشن کی پہلی خوراک لینے پر شاہ سلمان کے شکر گزار ہیں۔مملکت میں سعودی شہریوں سمیت غیر ملکیوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔اس سے قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی ویکسین لگوائی۔کورونا وبا سے روک تھام کے لیے ویکسینیشن کا آغاز بڑے پیمانے پر تقریباً سبھی ممالک میں شروع ہو چکا ہے۔یورپی ممالک سمیت عرب ممالک میں بھی کورونا ویکسین کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے۔ویکسین کے حوالے سے کچھ ممالک نے شکوک و شبہات کا اظہار بھی کیا ہے کہ کورونا کی بدلتی کیفیت میں شاید موثر نہیں ہے مگر اس کے باوجود بھی کورونا ویکسین کی طلب بڑھ رہی ہے۔ سعودی عرب کی انتظامیہ نے اپنے عوام کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے گزشتہ مہینے ہی کورونا ویکسین کا آرڈر دے دیا تھااور سعودیہ کے شہریوں کو یہ ویکسین لگائی بھی جا رہی ہے۔کورونا ویکسین سعودی عرب آنے پر عوام کے اعتماد کی بحالی کے لیے شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی ویکسین لگوائی تھی ا ور اب کنگ شاہ سلمان نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی ہے۔شاہ سلمان نے ویکسین لگوانے کی تصویر اتروائی جو کہ سرکاری ویب سائٹ پر بھی جاری کی گئی جس کا صرف اور صرف یہ مقصد تھا کہ عوام کا کورونا ویکسین پر اعتماد بحال ہواور وہ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ویکسین لگوائیں۔یاد رہے کہ کورونا وبا کو دنیا میں آئے ایک سال سے اوپر کا عرصہ ہو چکااور اس وقت تک ترقی پذیر ممالک سے لے کر ترقی یافتہ ممالک تک کوئی بھی مکمل طور پر اس موذی مرض سے نجات حاصل نہیں کر سکا۔اگرچہ ویکسین تیار کر لی گئی ہے مگر پھر بھی کورونا وبا کا پھیلاﺅ بڑھتا جا رہا ہے اور ماہرین کا ماننا یہ ہے کہ اب ہمیں اس وائرس کے ساتھ ایس او پیز پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہی زندگی گزارنا ہو گی۔
