واشنگٹن(ویب ڈیسک)مریکی اداکار چارلی شین کی جانب سے ایک ٹوئیٹ میں منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موت سے متعلق تمنا کے اظہار کے بعد معروف اداکار پر تنقید کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ٹی وی اداکار کی ٹوئیٹ پر ردعمل کے طور پر سامنے آنے والے پیغامات میں اکثریت نے شین کی بیان کردہ بات کو بدترین نوعیت کا قرار دیا بعض ٹوئیٹس میں یہ سوال اٹھایا گیا کہ ہم اس حد تک کیسے پہنچ گئے کہ محض سیاست میں کسی سے اختلاف کی بنا پر اس کی موت کی آرزو کریں ؟ اس حوالے سے ٹوئیٹر پر ٹوئیٹس کی جنگ کا سا سماں پیدا ہو گیا۔چارلی شین نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ ایک دوسری ٹوئیٹ میں ذرائع ابلاغ اور ان تبصرہ کرنے والوں پر بھی تنقید کی جنہوں نے شین کی ٹوئیٹ کو نفرت انگیز قرار دیا ۔ شین نے ٹوئیٹ میں کہا کہ میں نے آپ لوگوں سے تو بات نہیں کی!چارلی شین نے اپنی متنازعہ ٹوئیٹ میں 6 مرتبہ یہ عبارت لکھی کہ اے خدا براہ مہربانی ، اگلی بار ٹرمپ کو اٹھا لے ۔