قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کے لیے دُعائیہ پیغام جاری کردیا۔
شاہد آفریدی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’میری دُعا ہے کہ عمران خان جلد مکمل طور پر صحتیاب ہوجائیں۔‘
وسیم اکرم نے عمران خان کو فائٹر قرار دے دیا
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کورونا وائرس کا…
Wishing @ImranKhanPTI a speedy recovery & complete shifa from #COVID19. This is a reminder to us all that the virus can hit any of our homes; practise social distancing, wear your masks & #StaySafe
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) March 20, 2021
شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کورونا وائرس ابھی بھی ہمارے گھروں میں موجود ہے۔‘
سابق کپتان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں۔‘
گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کی اطلاع عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی تھی۔
فیصل سلطان نے کہا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
PM Imran Khan has tested positive for Covid-19 and is self isolating at home
— Faisal Sultan (@fslsltn) March 20, 2021
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ خاتون اوّل بشریٰ بی بی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں جس کی اطلاع عمران خان کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے دی۔