سعودی عرب نے بلین ٹری سونامی منصوبے میں شراکت داری کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد محمدبن سلمان نے ٹیلی فون کیا جس میں ولی عہدنےوزیراعظم سےان کی صحت سےمتعلق بھی دریافت کیا۔
دونوں رہنماؤں میں خطےکی صورتحال اور باہمی تعاون کےفروغ پربھی تبادلہ خیال کیا جب کہ کورونا کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔
سعودی ولی عہد نے بلین ٹری سونامی منصوبے میں شراکت داری کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی امین اسلم کا کہنا ہے کہ عہد کیاگیاپاکستان اورسعودی عرب ماحولیاتی منصوبوں پرمل کرکام کریں گے۔
دوسری جانب علامہ طاہراشرفی کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہداور وزیراعظم عمران خان کےبرادرانہ تعلقات بھی ہیں، سعودی ولی عہدنےوزیراعظم عمران خان کی صحت سےمتعلق دریافت کیا، خادم حرمین شریفین اورسعودی عوام کی جانب سےنیک تمناؤں کاپیغام دیاگیا۔
علامہ طاہراشرفی نے کہا کہ سعودی ولی عہد نےوزیراعظم کوبلین ٹری سونامی میں مکمل تعاون کایقین دلایا، سعودی ولی عہد نےکہابلین ٹری سونامی سےمتعلق پاکستان کےتجربےسےفائدہ اٹھایاجائے گا۔