Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
    • بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
    • ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • ایران کا انتباہ، امریکی ناکامی پر ردِعمل کی دھمکی
    • GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔
    • اسرائیل-لبنان مذاکرات بحال، ایران کے جہاز پر حملے کے بعد ہرمز انخلا منصوبہ معطل
    • اداکارہ پوجا بھٹ کا والد مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف
    • عالمی تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی، قیمت 65 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی
    • اسرائیلی نژاد امریکی انفلوئنسر نے پاکستان کو اپنا پسندیدہ ملک قرار دے دیا
    • پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا شہدائے کربلا کی یاد میں مفت پودے تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز
    • امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو ہیٹی اور شامی شہریوں کے عارضی تحفظات ختم کرنے کی ہدایت
    • عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی
    • یو اے ای نے مزید 6 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف کرا دی
    • خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان
    • وینزویلا میں تباہ کن زلزلے، 700 سے زائد افراد زخمی ،ہلاکتوں کی تعداد 164 تک پہنچ گئی
    • مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بربادیوں کے شوق

    By Daily Khabrainجولائی 25, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سلمیٰ اعوان
    سچی بات ہے پچھلے چند دنوں سے میں تو اپنی اِس چہیتی سپر پاور کی اداؤں پر سوچ و بچار کی گتھیوں میں ہی الجھتی پھر رہی ہوں۔ خیر سے ہم ایشیائی غریبڑوں کی ہمدرد و غم خوار یہ بڑی طاقت ہمارے غربی ہمسائے ملک جس کے باسی کچھ ہم سے بھی زیادہ اکھڑ ہیں انہیں دہشت گردوں سے بچانے کے لیے وہاں داخل ہوئی تھی۔ دراصل اس کا بھی تو کچھ قصور نہیں۔بیچاری نے سارے جہاں کے درد کا ٹھیکہ بھی تو لے رکھا ہے۔مگر وہ جو کہتے ہیں کہ گیدڑ کی جب موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے۔ یہی کچھ ان بیچارے گنواروں کے ساتھ ہوا۔دو دہائیاں ان کے سروں پر مسلط رہی اور انجام کار انہیں انہی دہشت گردوں کے حوالے کرکے اب فرار ہورہی ہے۔کوئی پوچھے؟ ارے بیبا تم آئی کیوں تھی؟کِس نے تمہیں بلایا تھا۔بہت مہذب،تمیز دار اور اونچی ذات و کام والی کو وختہ کیا پڑا تھا کہ خود بھی اور رشتہ دار عزیز بھی ان پس ماندہ افغانیوں کی محبت میں کھینچتے آگئے تھے کہ غریبوں کو اِن ناہنجاروں سے نجات دلانی ہے جو خود کو مجاہدین کہتے تھے۔اب ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اِن کا تیا پانچہ ہوجاتا پر وہ ظالم تو ایسے توانا نکلے کہ انہیں ماننا بھی پڑا اور اُن سے بات چیت بھی کرنی پڑی۔اور اس پر کچھ یہ بھی ستم کہ ابھی یہ پوری طرح وہاں سے نکلی بھی نہیں اور وہ ہیں کہ ہر روز ایک نئی جگہ پر قبضہ کرتے جارہے ہیں۔اب یہ سن بھی رہی ہے، دیکھ بھی رہی ہے اور غم میں گُھل بھی رہی ہے کہ پسماندگان کا بنے گا کیا؟
    سچی بات ہے یہ بڑی مکار ہے۔ اندر خانے ہماری اس ہیروئن کی کیا چالیں ہیں؟ یہ کوئی نہیں جانتا۔کیونکہ اس کے چیلے چانٹے وہ تو خود برملا اس کا اعتراف کرتے ہیں کہ ہم تاریخ کے اداکار ہیں اور تم سب لوگ(یعنی باقی دنیا) صرف یہی جاننے میں لگی رہتے ہیں کہ ہم کر کیا رہے ہیں۔
    اب بگرام ایر بیس پر رات کے وقت جاتے ہوئے اِس کے فوجیوں کا کچھ وہی کردار تھا جو کسی گاؤں کے نمبردار کے اکلوتے بیٹے کی بارات پر اس پر کرارے نئے نوٹوں کے وار نے کی صورت میں ہوتا ہے۔کمّی کمیوں اور غریبڑوں کی چھینا چپھٹی اور پاگلوں کی طرح لوٹ مار کے سلسلے اللہ قسم ایسے ہی تھے جیسے بگرام ایر بیس پر کوہستانی پیروجواناں نے ہلا بولا تھا اوربھوکوں کی طرح ٹوٹ پڑے تھے۔کمبخت مارے یہ احسان فراموش سے ہمسائے بھی تو پینتیس خانوں میں بٹے ہوئے ہیں۔بڑا مسئلہ ان کی یک جہتی کا ہے۔خالصتاً ایک قبائلی ملک جنگجو قبائل،خوانین اور سرداروں میں منقسم جو وار لارڈز بن کر اس سپرپاور سے ڈالروں کے بورے سمیٹتے رہے تھے۔اور اپنے غریبوں پر خرچ کرنے کی بجائے اپنی جیبیں ہی بھرتے رہے۔
    ہائے اب کیا رنڈی رونے روتی جاؤں۔ابھی کچھ زیادہ وقت تھوڑی گزرا ہے۔ یہی 2003قریب ہی کی تو بات ہے۔ اس سے بھی کہیں زیادہ تڑپانے والے منظر اِن آنکھوں نے دیکھے تھے۔ جب یہ بیچارے عراقیوں کی ہمدرد بن کر اُن پر نازل ہوئی تھی۔ ایک آمر سے انہیں نجات دلوانے گئی تھی۔اور خود ان پر مسلط ہوگئی تھی۔
    اس کے کارندے بھی بڑے ہی کمینے تھے۔ پھلجڑیوں جیسے نظاروں کے بہت شوقین تھے۔جب ایسے کسی نظارے کو دیکھنے کو من کرتا تو خود، خودکش حملے کرواتے تھے۔مقامی پولیس میں بھرتی ہونے والے افراد کو نئی گاڑیاں دے کر کہا جاتا تھا۔جاؤ فلاں بازار،فلاں مسجد یا فلاں علاقے کا جائزہ لو۔ہمیں فون پر بتاؤ اور ہماری ہدایات کا انتظار کرو۔بیچارہ غریب عراقی جب فون کرتا جواب ملتا۔گاڑی میں بیٹھے رہو اور ہمارا انتظار کرو۔ کچھ دیر بعد گاڑی خوفناک دھماکے سے پھٹ جاتی اور بے چارے پولیس مین کے ساتھ گردونواح کے سینکڑوں لوگ بھی لقمہئ اجل بن جاتے۔
    انسانی ہمدردیوں کے بھی بڑے پکھنڈ کھلارتی ہے۔ لوٹ مار تو اس کے اپنے ساتھ بھی جڑی ہوئی ہے۔دنیا کے غریب مگر کِسی نہ کِسی رنگ میں اللہ کی کچھ خاص دین کے حامل ملکوں کی خاص الخاص چیزوں پر اس کی لالچی نظریں بھٹکتی رہتی ہیں۔افغانستان میں قیمتی معدنیات کے ساتھ ساتھ اردگرد کی خطرہ بنتی ایک اور بڑی طاقت کی سرکوبی کرنا پیش نظر تھا۔ بغداد میں سیال سونا،نایاب اور قیمتی نوادرات بڑی کشش کا باعث تھے۔ اب کہیں اس کمبخت بدنصیب صدام کے پوسٹر گراتے تو سریا لوہا وغیرہ غریب غرباء کے حصّے میں بھی آجاتا چلو دو پیسے ان کے بھی بن جاتے۔
    ویسے سچی بات ہے۔ہے یہ بڑی بے حیا۔اب کوئی پوچھے کہ ویت نام میں کیوں گُھسی۔ ار ے بھئی شمالی ویت نام کیمونسٹ بلاک میں داخل تھا یا چین کے کیمونزم دائرہ اثر میں آگیا تھا۔تمہیں کیا؟کوسوں میل دور بیٹھی ہو۔بیٹھی رہو۔تم بلاوجہ ہی اس غم میں ہلکان ہورہی ہو کہ یہ تو پھر جنوبی کوریا کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔بندہ کہے بھئی لینے دو۔تم بڑی آئیں مامی،چاچی سارے جگ کی۔وہ بدھسٹ رہیں یا کیمونسٹ بن جائیں ان کی مرضی۔کمیونزم کے آگے بند باندھنے میں تم کیوں مررہی ہو۔اگر کسی نظام میں جان ہو گی تو وہ پھلے پھولے گا۔نہیں تو مر جائے گا۔مگر نہیں تمہاری چودھراہٹ کا سکہ کیسے جمے گا پھر۔
    مارکھائی،پٹائی کروائی مگر مجال ہے کہ سبق سیکھا ہو۔تف ہے اس روس پر بھی اچھا بھلا دوسری سپر پاور بنا ہوا تھا مگر گرم پانیوں تک پہنچنے کا شوق لے ڈوبا۔
    ماں صدقے سپر پاور تیرے شوق وی بربادیاں والے نے۔
    (کالم نگار معروف سفرنگار اورناول نگار ہیں)
    ٭……٭……٭

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کیا یہ واقعی عوام دوست بجٹ ہے یا صرف اعداد و شمار کا کھیل؟

      فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

      عہدہ ختم تو اہمیت ختم

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.