تازہ تر ین

آسٹریلیا نے پورے سال کے مطابق سکور کر لیا

سڈنی(ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ میچز کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 365 رنز بنالئے ہیں۔سڈنی ٹیسٹ میں پہلے روزکھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 3 وکٹ پر 365 رنز بنا لئے۔ ڈیوڈ وارنر نے 113 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جبکہ میٹ رنشا 167 رنز پرناقابل شکست ہیں۔ سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور میٹ رنشا نے ٹیم کو 151 رنز کا آغاز فراہم کیا، وارنر وہاب ریاض کی گیند پروکٹ کیپر سرفراز کا کیچ بنے، انہوں نے 95 گیندوں پر 113 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، 203 کے مجموعی سکورپرآسٹریلیا کی دوسری وکٹ گری جب عثمان خواجہ (13) بھی وہاب ریاض کا شکار بن گئے، آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ 24 رنز بنا کر آو¿ٹ یاسر شاہ کی گیند پر آو¿ٹ ہوئے، تینوں بیٹسمین وکٹ کیپر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوئے، پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 3 وکٹ کے نقصان پر 365 رنز بنا لئے ہیں۔اوپنر میٹ رنشا 167 رنز کے ساتھ ناٹ آو¿ٹ ہیں جبکہ ان کے ساتھ پیٹرہینڈز کومب 40 رنز پر موجود ہیں۔ وہاب ریاض نے 2 جبکہ یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔ یاد رہے کہ سڈنی ٹیسٹ کیلئے پاکستان نے سکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، سمیع اسلم کی جگہ جارح مزاج اوپنر شرجیل خان کو ڈیبیو کا موقع دیا گیا جبکہ سہیل خان کو ڈراپ کرکے عمران خان کو شامل کیا گیا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز پہلے ہی 2-0 سے اپنے نام کرچکا ہے،میزبان ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 39 رنز سے شکست دی اور پھر میلبرن ٹیسٹ میں اننگز اور 18 رنز سے آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain